Latest News

مسلم راشٹریہ منچ کے زیراہتمام دیوالی ملن تقریب کا انعقاد،ملک کی سالمیت اور اتحاد و یکجہتی کے لئے اس طرح کے پروگرام ضروری: راو مشرف

مسلم راشٹریہ منچ کے زیراہتمام دیوالی ملن تقریب کا انعقاد،ملک کی سالمیت اور اتحاد و یکجہتی کے لئے اس طرح کے پروگرام ضروری: راو مشرف


دیوبند:(رضوان سلمانی) دیوبند کے قریبی گاﺅں بنہیڑہ خاص میں مسلم راشٹریہ منچ کے ضلع کنوینر راﺅ مشرف علی کی جانب سے ہندو مسلم ایکتا کی مضبوطی کے مقصد سے دیوالی ملن کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ کے ہندو مسلم افراد نے حصہ لے کر ضلع کی گنگا جمنی تہذیب کو مزید مضبوط کرنے کا پیغام دیا۔ اس موقع پر مسلم راشٹریہ منچ کے قومی جوائنٹ سکریٹری تشار کانت ہندوستانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سبھی کو ایک دوسرے کے تہواروں میں شریک ہوکر آپسی بھائی چارے کو مضبوط کرنا چاہئے۔ انہوںنے کہا کہ اس طرح کے پروگرام ملک میں پیدا ہونے والے نفرتوں کو دور کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپسی بھائی چارے سے ہم سب کو سکون ملتا ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے۔ پروگرام کے کنوینر اور مسلم راشٹریہ منچ کے کنوینر راﺅ مشرف علی نے کہا کہ دیوبند علاقہ میں عید ملن کے پروگرام تو ہوتے رہے ہیں لیکن ضلع میں ہندو مسلم بھائی چارے کو مضبوط کرنے کے لئے آج دیوالی ملن کا پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے تہواروں میں شریک ہوکر ملک کی آب وہوا کو ہندو مسلم ایکتا آپسی بھائی چارے کی ہوا بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپس میں متحد ہوکر ہی ہم اس ملک کو ترقی کی راہ پر لے جاسکتے ہیںاور علاقہ کی گنگاجمنی تہذیب کو مزید مضبوط کرسکتے ہیں۔ اس لئے ہمیں ایک دوسرے کے تہواروں میں شامل ہونا چاہئے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر کا درجہ حاصل محمد انور ، بی جے پی کے ضلع نائب صدر شیوراج سنگھ روڈ، سماج وادی پارٹی کے دیوبند اسمبلی حلقہ کے صدر رمیش پنوار ، راجیو پردھان، اجے رانا، ماسٹر سعید تیاگی، فرقان تیاگی، طیب رانا، نبیل عثمانی، شکیل احمد، راﺅ معروف، سلمان خان، ڈاکٹر شارق پردھان، نصرت علی، مشکور، عبدالرحیم، رویندر چودھری، حاجی تنویروغیرہ موجود رہے۔ پروگرام کی صدارت کانشی رام سرپنچ نے کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر