Latest News

دیوالی کے موقع پر اتوار کو بازارکھولنے کی مانگ

 دیوالی کے موقع پر اتوار کو بازارکھولنے کی مانگ



دیوبند،21 اکتوبر(رضوانی سلمانی)
پچھمی اترپردیش سیونکت ویاپار منڈل سے منسلک تاجران نے ایس ڈی ایم دیوبند کو میمورنڈم دے کر دیوالی کے مدنظر 24اور 31اکتوبر کو پڑنے والے اتوار کو ہفتہ واری چھٹی سے آزاد رکھتے ہوئے بازار کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایس ڈی ایم دفت پہنچے تاجران نے ایس ڈی ایم راکیش کمار کو ایک میمورنڈم سونپا ۔ اس موقع پر ویاپار منڈل کے صدر وویک تایل اور جنرل سکریٹری راجیش سنگھل نے کہا کہ کورونا کے سبب پہلے ہی تاجران کافی نقصان اٹھا چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تہوارکے سیزن میں اتوار کے روز بازار کھولے جانے سے جہاں دوکانداروں کو راحت ملے گی وہیں لوگوں کو اس کا فائدہ بھی ہوگا۔ ویاپار منڈل کے سرپرست سندیپ شرما ایڈوکیٹ ، منوج سنگھل اور اجے گرگ نے ڈینگو اور دیگر موسمی بیماریوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے جراثیم کش دوائیوں کے چھڑکاﺅ اور خاص طو رپر صاف صفائی کے لئے نگر پالیکا انتظامیہ کو ہدایت دیئے جانے کامطالبہ ایس ڈی ایم دیوبند سے کیا ہے۔ اس موقع پر ٹھاکر سریندر پال سنگھ، للت موہن، امت سونی، ابھیشیک متل، راشد کمال، انوج شرما وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر