Latest News

دیوبند کی شیخ الہند کالونی کے باشندوں نے سڑک اور نالی کی تعمیر کے متعلق دیا میمورنڈم۔

دیوبند کی شیخ الہند کالونی کے باشندوں نے سڑک اور نالی کی تعمیر کے متعلق دیا میمورنڈم۔


دیوبند،21 اکتوبر(سمیر چودھری) محلہ خانقاہ شیخ الہند کالونی کے باشندوں نے ایس ڈی ایم کو میمورنڈم دے کرکالونی میں نالیوں اور سڑک کی تعمیر کرانے اور کالونی کے پانی نکاسی کا بندوبست کرائے جانے کا مطالبہ کیاہے۔ محلہ خانقاہ شیخ الہند کالونی کے کافی تعداد میں باشندوں نے آج محلہ کی ہی اسماء پروین زوجہ ضیاءالاسلام اور بھارتیہ کسان یونین (بیدی)کے صوبائی جنرل سکریٹری قاری سعید احمد تیاگی کی قیادت میں ایس ڈی ایم دیوبند کو ایک تحریری مکتوب دیتے ہوئے کالونی کی سڑکیں اور وہاں نالیوں کی تعمیر کرائے جانے کامطالبہ کیا۔

 مکتوب میں کہاگیاہے کہ کالونی میں پانی نکاسی کا معقول بندوبست نہیں ہے ،جس کے سبب گھروں کا پانی راستوں میں بھرجاتاہے، سڑکیں چکی ہونے کی وجہ سے وہاں سے لوگوں کو آنے جانے میں سخت پریشانی ہوتی ہے، مکتوب میں بتایاگیاہے کہ کئی مرتبہ شکایت کے باوجود بھی اس جانب خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی ہے، جس کے سبب محلہ کے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرناپڑرہاہے۔ محلہ کے لوگوں نے ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار سے اس سلسلہ میں ٹھوس کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کالونی کی کچی سڑکوں کی تعمیر اور نالیوں کی تعمیر کراکر پانی نکاسی کا معقول بندوبست کرائے جانے کی مانگ کی ہے۔ قاری سعید تیاگی نے بتایاکہ وارڈ ممبر ڈاکٹر اسلم اس سلسلہ میں اپنی سطح سے کوشش کررہے ہیں لیکن ابھی تک پانی نکاسی کا معقول بندوبست نہیں ہوپایا ہے ،جس کے سبب لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے میونسپل بورڈ اور ایس ڈ ی ایم سے مذکورہ مسئلہ کو حل کرنے کی مانگ کی ہے۔ مکتوب دینے والوںمیں اسماءاور قاری سعید تیاگی کے علاوہ قاری راو سلیم احمد،محمد احتشام، محمد شاہد، امان احمد، محمد نثار، مرسلین، فرقان، مرسلین، تنویر احمد وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر