Latest News

دیوبند میں ٹیچر پر طالبعلم کی بے رحمی سے پٹائی کرنے کا الزا م۔

دیوبند میں ٹیچر پر طالبعلم کی بے رحمی سے پٹائی کرنے کا الزا م۔

دیوبند:(سمیر چودھری) علاقہ کے ایک گاوں میں واقع کالج کے ٹیچر پر طالبعلم کو بے رحمی سے پیٹنے کا الزام عائد کیاگیاہے، متاثرہ طالبعلم کے اہل خانہ نے پولیس کو تحریر دے کر کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔

علاقہ کے موضع رنکھنڈی کے باشندہ روپ سنگھ نے کوتوالی میں دی تحریر میں بتایاکہ اس کا بیٹا انوج کمار گاوں میں واقع کالج میں12 ویں میں پڑھتاہے، الزام ہے کہ جمعرات کے روز جب اس کا بیٹا کالج گیا تو پرائیویٹ ٹویٹر کی شکل میں پڑھانے والے سائنس کے ٹیچر کلاس میں آئے اور اس کے بیٹے انو ج کو کلاس سے باہر نکالتے ہوئے اس کی بے رحمی سے پیٹائی کردی، الزام ہے کہ جب انوج نے مارپیٹ کرنے کی وجہ معلوم کی تو اسے کچھ نہیں بتایا گیا اور اسے کالج سے باہر نکال دیاگیا۔

تحریر میں بتایاکہ جب چھٹی کے بعد بھی انوج گھر نہیں آیا تو اس کی تلاش کی گئی، کافی دیر بعد وہ گاوں میں واقع ایک مقام پر دہشت زدہ بیٹھا ہوا پایاگیا،پوچھ تاچھ کرنے اس نے پورا معاملہ بتایا اور یہ بھی بتایاکہ ٹیچر نے اسے کالج میں آنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے، پولیس کا کہناہے کہ تحریر کی بنیاد جانچ شروع کردی گئی ہے، مارپیٹ کی وجہ معلومات کی جارہی ہے، جانچ کے بعد واقعہ کا انکشاف کیا جائیگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر