Latest News

حکومت کے اشارے پر ہوئی مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری، آزاد سماج پارٹی نے احتجاجی مظاہر کرکےصدر جمہوریہ کو بھیجا میمورنڈم

حکومت کے اشارے پر ہوئی مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری، آزاد سماج پارٹی نے احتجاجی مظاہر کرکےصدر جمہوریہ کو بھیجا میمورنڈم۔


دیوبند:(رضوان سلمانی) آزاد سماج پارٹی کے ضلع کارکنان نے آج سہارنپور میں مظاہرہ کرکے مولانا کلیم صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم بھیجا اور کہاکہ مولانا کلیم صدیقی ایک ممتاز و معروف مذہبی اسکالر ہیں جنہیں سازش کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، جنہیں فوری طورپر رہا کیا جائے۔

 آج آزاد سماج پارٹی کے ضلع کارکنان سہارنپور میں واقع مظاہر علوم چوک پر جمع ہوئے اور وہاں سے ضلع صدر کرنویر سنگھ اور ضلع پنچایت رکن ماجد علی کی قیادت میں ہاتھوں میں مولانا کلیم صدیقی کے فوٹو لگے بینر و تختیاں لیکر صوبائی حکومت کے خلاف اور مولانا کلیم صدیقی کی رہائی کے مطالبے کے نعرے لگاتے ہوئے کول کوٹھی پہنچے اور سی او سٹی کے توسط سے صدر جمہوریہ ہند کو میمورنڈم بھیجا۔میمورنڈم میں کہاگیاہے کہ مولانا کلیم صدیقی ایک ممتاز مذہبی اسکالر ہیں جوں بچوں کو تعلیم دیتے ہیں اور ملک کے آئین و دستور کا احترام کرتے ہوئے تمام طبقات کے لوگوں کی عزت کرتے ہیں ،لیکن ریاستی حکومت کے اشارے پر مولانا کلیم صدیقی کو گرفتار کیاگیا، تاکہ مسلمان سڑکوں پر اتر کر احتجاج کریں اور پولیس کو ان پر گولیاں چلانے کاموقع مل جائے، جس سے ماحول خراب ہوگا، لیکن ہم ریاست میں فسادات نہیں ہونے دینگے۔

 کہاکہ بے قصورلوگوں کو جیل بھیجنا جرم ہے، مولانا کلیم صدیقی مقبول شخصیت ہیں اور انہوں نے کبھی بھی زور زبردستی کسی کامذہب تبدیل نہیں کرایاہے اور ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے ملک کی امن وشانتی کو خطرہ لاحق ہو،لیکن اس کے باجود اے ٹی ایس نے مولانا کلیم صدیقی کو گرفتار کرکے ان پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے مختلف مقدمات قائم کئے ہیں، لیکن اس کے برعکس آج تک کوئی ایسا شخص سامنے نہیں آیاہے ،جس نے مولانا کلیم صدیقی پر زبردستی اس کا مذہب تبدیل کرانے کا الزام عائد کیاہو۔ میمورنڈم میں کہاگیاہے کہ غیر قانونی مذہب تبدیلی معاملہ سے مولانا کلیم صدیقی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، وہ سماج کے ایک انتہائی ذمہ دار شخص ہیں لیکن اترپردیش اے ٹی ایس نے حکومت کے سیاسی دباو اور حکومت کے اشارے پر بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے انہیں گرفتار کیاہے، جو قانونی رو سے قطعی غلط ہے،اتنا ہی نہیں بلکہ مولانا صدیقی کے اہل خانہ کو بھی ان سے ملنے نہیں دیا جارہاہے۔

 میمورنڈم میں فوری طورپر مولانا کلیم صدیقی کی رہائی اور ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کی گئی۔ میمورنڈم دینے اور احتجاج کرنے والوں میں ضلع صدر کرنویر سنگھ، ضلع پنچایت رکن ماجد علی، راکیش موریہ، مہر داس،سابق پردھان جے پال،اجے کما ر ایڈوکیٹ، موسم راو ¿،محمد طالب سمیت کافی تعداد میں آزاد سماج پارٹی کے عہدیدان و کارکنان موجودرہے۔

Posted Sameer Chaudhary

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر