Latest News

اترپردیش ادھیوگ ویار پار منڈل کے پروگرام میں جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید کو اسمبلی رکن کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا۔

اترپردیش ادھیوگ ویار پار منڈل کے پروگرام میں جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید کو اسمبلی رکن کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا۔

دیوبند: (رضوان سلمانی) اترپردیش ادھیوگ ویار پار منڈل دیوبند ونگ کی نومنتخب کمیٹی کی حلف برداری کے پروگرام کا انعقاد دیوبند میں دون ویلی پبلک اسکول میں منعقد کیا گیا ۔ اس پروگرام میںویاپار منڈل کے عہدیداران او رکارکنان کو حلف برداری کے بعد ان کو سرٹیفکٹ دیئے گئے ۔ اس موقع پر پروگرام کے مہمان خصوصی دیوبند اسمبلی رکن کنور برجیش سنگھ نے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے انہیں تاجروں کے مفاد میں کام کرنے کی اپیل کی۔ اسمبلی رکن نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے تاجروں کے مفاد میں بہت سے اسکیمیں چلائی گئی ہیں اور وہ بذات خود بھی تاجروں کے بیچ میں رہ کر ان کے مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں۔

 ویاپار منڈل کے ریاستی نائب صدر دیپک راج سنگھل اور ریاستی سکریٹری رمیش ڈاور نے کہا کہ ویاپار منڈل تاجروں کے مفاد کے لئے کام کرتا رہا ہے ۔ پنڈت شیام بہاری مشرا کے تاجروں کے مفاد کے اس مشن کو ہماری تنظیم اس ہدف کو حاصل کرے گی ۔ مرکز ہو یا ریاستی سرکار تاجروں کے مفاد کے لئے اپنے مطالبات اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ویاپار منڈل لڑائی لڑتا رہے گا ۔ ویاپار منڈل یوتھ ونگ کے شہر صدر جنرل سکریٹری ، خازن اور سبھی عہدیداران کو ضلع جنرل سکریٹری رمیش ارو ڑہ نے حلف دلاتے ہوئے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دی اور کہا کہ تاجروں کے لئے سرگرم رہ کر کام کرنا چاہئے ۔

 اترپردیش ادھیوگ ویاپار منڈل کے صدر سیٹھ کلدیپ ، جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید ، یونانی میڈیکل کالج کے منیجر ڈاکٹر قمر الزماں قریشی، اسلامیہ ڈگری کالج کے منیجر عظیم الحق ، ونود جین، برجیش کنسل، ڈاکٹر سکھ پال سنگھ، وپن گرگ، وجے گردھر، سچن سنگھل، منوج گرگ، راجیو اگروال، سنجے چاﺅلہ وغیرہ کو اسمبلی رکن کنور برجیش سنگھ کے ذریعہ سرٹیفکٹ پیش کئے گئے ۔

 جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید نے کہا کہ یہ تو پہلا موقع ہے کہ تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ویا پارمنڈل میں شامل کیا گیا ہے۔ پروگرام کی صدارت کررہے ضلع صدر شیتل ٹنڈن نے کہا کہ ویاپار منڈل ہمیشہ تاجروں کے مفاد کے لئے کام کرتا رہا ہے ۔ اگر کسی بھی تاجر کو ضلع سطح پر کسی قسم کا کوئی کام یا مسئلہ ہو ضلع ٹیم ان کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔ انہوں نے نومنتخب شہر صدر ارون گپتا ، جنرل سکریٹری وریام خان، خازن چودھری ستویر سنگھ ، یوتھ ونگ کے صدر ارجن سنگھل، جنرل سکریٹری وکاس پنڈیر اور خازن رویندر چودھری کو مبارک باد پیش کی ۔

 پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے شہر صدر ارون گپتا نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر محمد دانش، راہل جین، راج کمار رستوگی، ونت گرگ، آشو سنگھل، سنجے گرگ، فیصل نور شبو، وکاس پنڈیر، محمد غفران، سدھیر بھاردواج، پون دھیمان، رویندر گاندھی، نعیم اختر، محمد مرسلین، آلوک سنگھل، نیرج جین، شبھم راج وغیرہ موجود رہے۔
Posted: Sameer Chaudhary

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر