Latest News

خبررساں ایجنسی یواین آئی خطرے میں، ملازمین کا دھرنا، اُردو اخبارات کو ہوگا بڑا نقصان۔

خبررساں ایجنسی یواین آئی خطرے میں، ملازمین کا دھرنا، اُردو اخبارات کو ہوگا بڑا نقصان۔

اردو سروس خطرے میں : معصوم مرادآبادی


نئی دہلی:  سینئر صحافی شیخ منظور احمد نے اپنی وال پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ خبررساں ایجنسی یواین آئی کے اپنے پرانے ساتھیوں کے ہمراہ دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ 
یوں تو اس خبررساں ایجنسی کی حالت بہت دنوں سے ناگفتہ بہ ہے اور یہ لگ بھگ بند ہونے کے قریب ہے۔ مہینوں سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔ اگر یہ ایجنسی بند ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان اردو اخبارات کا ہوگا، کیونکہ یواین آئی کی اردو سروس اردو اخبارات کے لئے خبروں کی ترسیل کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ ۱۹۹۴ میں شروع ہونے والی یہ دنیا کی پہلی اردو خبررساں ایجنسی تھی جس پر ہم جیسے لوگوں کو بہت ناز تھا۔ فی الحال اردو سروس کو قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی سبسڈی نے سنبھال رکھا ہے اور اس پر بھی اس سروس سے ہاتھ کھینچ لینے کا دباؤ شدید تر ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر