بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت نے لکھنؤ پہنچ کر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے کی ملاقات۔
لکھنؤ: اپنے بیانوں کو لیکر سرخیوں میں رہنے والی
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت نے جمعہ کو لکھنؤ میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔
لکھنؤ کے دورے پر آئی کنگنا نے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کی سرکاری رہائش گاہ پر آدھے گھنٹے کی میٹنگ کے دوران ان کے دور حکومت کی خوب تعریف کی۔ اس دوران چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے انہیں ایودھیا آنے کی دعوت دی۔
واضح رہے کہ کنگنا رانوت کو بی جے پی حکومت کا قریبی سمجھا جاتا ہے اور اس کے سبب وہ تنقید نگاروں کے نشانے پر بھی رہتی ہیں۔
0 Comments