Latest News

مسلمان سادگی سے جشن عیدمیلادالنبیﷺ منائیں: ارشد صدیقی۔

مسلمان سادگی سے جشن عیدمیلادالنبیﷺ منائیں: ارشد صدیقی۔

ممبئی: کورونا بحران کے پیش نظر مسلمان حکومتی گائیڈ لائن اور ایس او پیز کے مطابق انتہائی سادگی کے ساتھ جشن عیدمیلادالنبیﷺ منائیں۔ جلوس میں بے جا رسم ورواج سے گریز کرتے ہوئے درود وسلام پڑھتے ہوئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار شہر ممبئی کی معروف علمی و سماجی خدمت گار ، ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (ہلال احمر) کے روح رواں ارشد صدیقی نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ نبی پاک ﷺ کی زندگی ہمارے لیے نمونہ ہے۔ ہم اگر حضور پاک ﷺ کے بتائے ہوئے احکامات پر زندگی گزاریں تو دین و دنیا میں کامیاب و کامران ہوں گے۔

 ارشد صدیقی صاحب نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے جلوس عیدمیلادالنبیﷺ کے لیے محدود پیمانے پر اجازت دی ہے۔ حکومتی گائیڈ لائن اور اصول و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے جلوس میں شرکت کریں اور درود وسلام اپنی زبانوں پر جاری رکھیں تاکہ جلوس میں شامل ہونا ہمارے لیے باعث ثواب ہو۔ انہوں نے مسلمانوں سے بے جا رسم ورواج سے احتراز کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی آفاقی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں تاکہ دین و دنیا کی کامیابی نصیب ہو اور ایسے اعمال نہ کریں جس سے حضور ﷺ کی ذات اقدس کو تکلیف پہنچے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر