Latest News

دیوبند میں سی بی ایس ای بورڈ کے ایک اسکول نے بچوں کو تھمادی فرضی مارکس شیٹ،پولیس نے کیا مقدمہ درج

دیوبند میں سی بی ایس ای بورڈ کے ایک اسکول نے بچوں کو تھمادی فرضی مارکس شیٹ،پولیس نے کیا مقدمہ درج



دیوبند:(سمیر چودھری)
اسٹیٹ ہائیوے پر واقع سی بی ایس ای سے منظور شدہ نوبل انٹر نیشنل اکیڈمی اسکول کی جانب سے درجہ 11اور درجہ 12یعنی انٹرمیڈیٹ کی جعلی مارکس شیٹ دےکرطلبہ وطالبات کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔شکایت کی بنیاد پر مقامی پولیس نے اسکول 
کے منیجر اور پرنسپل سمیت تین لوگوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

تفصیل کے مطابق تحصیل دیوبند کے گاو ¿ں کرڑی کے باشندہ منیش تیاگی ارف یشپال نے پولیس کو ایک تحریر دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پوتی اونی بنت وکاس تیاگی نے نوبل انٹرنیشنل اکیڈمی سے سال 2021میں انٹر میڈیٹ کا امتحان پاس کیا ہے۔تحریر میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے پوتی کا داخلہ کرانے کے لئے بھائیلہ ڈگری کالج گئے تھے تو وہاں پر یہ بات سامنے آئی کہ کالج کی جانب سے طالبہ کو دی گئی مارکس شیٹ جعلی ہے ،بلکہ آن لائن دیکھے جانے پر معلوم ہوا کہ اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ پولیس کو دی گئی تحریر میں کہا گیا ہے کہ اس کے بعد تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ نوبل اکیڈمی کے پاس صرف ہائی اسکول تک کی منظوری ہے۔پولیس نے تحریر کی بنیاد پر اکیڈمی کے پرنسپل پروین تیاگی ،منیجر رہتو لال تیاگی اور ان کی بیٹی پنکی تیاگی کے خلاف آئی پی سی کی دفع420،467،468،اور 471کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔کوتوالی انچارج یوگیش شرما نے بتایا کہ تحریر کی بنیاد پر معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ثبوتوں کی بنیاد پر قانونی کار روائی عمل میں لائی جائے گی۔
..........................

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر