Latest News

‎تنویر اجمل کی ‏تیسری غزل البم کا اجرائ،شہر کے سرکردہ افراد نے کی ستائش

تنویر اجمل کی تیسری غزل البم کا اجرائ،شہر کے سرکردہ افراد نے کی ستائش۔



 دیوبند:(سمیر چودھری)
ادبی تنظیم جہانِ ادب اکےڈمی اور انڈین اسٹار کلب کے چیئرمےن شاعر تنویر اجمل کی غزل کی نئی ویڈےو کےسٹ البم کا اجراءمحلہ خانقاہ مےں واقع معروف قلمکار کمل دےوبندی کی رہائش گاہ پر عمل مےں آےا۔ پروگرام کی صدارت جامعہ طبیہ دےوبند کے سکرےٹری ڈاکٹر انور سعید نے کی اور نظامت کمل دےوبندی نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر انور سعید نے کہا کہ ےہ خوشی کی بات ہے کہ دےوبند کی نوجوان نسل شاعر، ادیب اور کوی قومی سطح پر اپنی پہچان بنا رہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ شاعر تنویر اجمل کی ےہ ویڈےو کےسٹ جس مےں ان کی غزل کو پےش کےا گےا ہے دےوبند ادب کا اےک نےا باب ہے اور وہ اس کے لئے مبارکباد کے مستحق ہےں۔ اس موقع پر شاعر ڈاکٹر شمیم دےوبندی نے کہا کہ لگاتار کوشش کرنے سے ےقینی طور پر کامےابی ملتی ہے۔

 تنویر اجمل گزشتہ پندرہ بیس سالوں سے اردو ہندی زبانوں مےں نہ صرف ادبی ماحول کو زندہ رکھے ہوئے ہےں بلکہ انہوں نے ےہاں کے ادبی ماحول کو زندہ رکھنے مےں اہم کردار ادا کےا ہے جس کے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہےں۔ ڈاکٹر سید عیدالعزیز اورماسٹر شمیم کرتپوری نے کہا کہ شاعر تنویر اجمل نے خاموشی کے ساتھ اپنے سفر کو طے کےا ہے اور اب ےہ سفر منزل کی کئی سیڑھےاں چڑھ چکا ہے۔ کمل دےوبند ی نے تنویر اجمل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اب ان کی دو البم ریلیز ہوچکی ہےں۔ تنویر اجمل کو مبارک باد پےش کرنے والوں مےں انجینئر مزمل حسن، دلشاد خوشتر، ڈاکٹر عدنان انور نعمانی، ڈاکٹر مہتاب آزاد، ہشیم انور، نبیل مسعودی، رضی عثمانی، اعظم صابری، نفیس خان، رحمان سےد، ندیم احمد وغےرہ خاص طور پر موجود رہے۔ واضح ہو کہ ہلی تنشک مےوزک کمپنی کی جانب سے پےش کی گئی شاعر تنویر اجمل کی غزل البم ”آج بھی مےرے غم مےں اشک وہ بہاتی ہے“ جس کو ممبئی کے مشہور سنگر عمران رضا کی خوبصورت آواز مےں فلماےا گےا ہے، جس کا مےوزک ذیشان فےضان صابری نے دےا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر