Latest News

ضمنی الیکشن میں مغربی بنگال کی تینوں نشستوں پر ترنمول کانگریس کی شاندار کامیابی، ذاکر حسین نے درج کی ممتا بنرجی سے بھی بڑی جیت،امیر اسلام بھی کامیاب۔

ضمنی الیکشن میں مغربی بنگال کی تینوں نشستوں پر ترنمول کانگریس کی شاندار کامیابی، ذاکر حسین نے درج کی ممتا بنرجی سے بھی بڑی جیت،امیر اسلام بھی کامیاب۔


کلکتہ: ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال میں ہوئے ضمنی انتخابات میں تینوں سیٹوں پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ جہاں ممتا بینرجی نے 58 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے جیت کی وہیں جنگی پور سے ذاکر حسین نے92 ہزار ووٹوں سے تاریخی جیت کی ہے۔
اتوار کے روز آئے نتیجے میں جنگی پور سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ذاکر حسین نے 92،480 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ یہاں ذاکر حسین کو کل 1،36،444 ووٹ ملے ہیں۔ ان کے قریبی حریف بی جے پی کو 43،964 ووٹ ملے جبکہ آر ایس پی کو صرف 9067 ووٹ ملے۔ 

ترنمول کے امیدوار امیر الاسلام نے شمشیر گنج سے 26،379 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی ہے۔
یہاں ترنمول کو 96،417 ووٹ ملے ہیں۔ ان کی قریبی حریف کانگریس کو 70،038 ووٹ ملے۔ بی جے پی کو 10،800 اور سی پی آئی ایم کو 6،158 ووٹ ملے۔ اس جیت کے ساتھ ترنمول نے ضمنی انتخابات میں تینوں سیٹیں جیت لی ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ ان تین نشستوں کے لیے پولنگ 30 ستمبر کو ہوئی تھی۔ 

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ہائی پروفائل بھوانی پور سیٹ ضمنی انتخاب میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ اتوار کو اعلان کردہ نتائج میں انہوں نے اپنی قریبی حریف بی جے پی کی پرینکا تبریوال کو 58،835 ووٹوں سے شکست دی۔

بھوانی پور سے اسمبلی انتخاب میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ نندی گرام میں مجھے سازش کے تحت بہت ہی کم ووٹوں سے ہرایا گیا تھا مگر آج بھوانی پور کے عوام نے مجھے کامیابی دلاکر دنیا کو بتا دیا کہ بنگال کیا چاہتا ہے۔ انہوں نے بھوانی پور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں بھوانی پور کے عوام کا ہمیشہ مقروض رہوں گی، بھوانی میں ممتا بنرجی کی جیت یقینی ہونے کا اعتراف تو بی جے پی لیڈران بھی کر رہے تھے۔

ممتا بنرجی نے بھوانی پور میں فتح کی اہمیت کو بھی واضح کرتے ہوئے کہا کہ بھوانی پور گرچہ ایک چھوٹا مرکز ہے۔ لیکن اس کا دائرہ بڑا ہے۔ پورا بنگال آج بھوانی پور کی طرف دیکھ رہا تھا اور پورے بنگال کو تکلیف ہوئی تھی جب ہم نے تمام انتخابات جیتے، لیکن نندی گرام میں میں ہار گئی۔ بنگال کے عوام نے مجھے حوصلہ دیا اور کام جاری رکھنے کی اپیل کی۔ بھوانی پور کے عوام نے ایک بار پھر مجھے حوصلہ دیا ہے۔ میں ہمیشہ کے لیے مقروض ہوں۔ صرف میں ہی نہیں، میری پارٹی اور ترنمول کانگریس خاندان اور بنگال کے لوگ انہیں یاد رکھیں گے۔
 ممتا بنرجی نے کہا کہ میں دو انگلیوں سے فتح نہیں دکھاؤں گی۔ تین انگلیاں فتح کی نشانی دکھاتی ہوں۔ کیونکہ ہم تین جگہ جیت گئے ہیں۔

سمیر چودھری

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر