Latest News

مسلمانوں کے ووٹ کو بے اہمیت کیا گیا، میری زندگی کا مقصد مسلمانوں کی سیاسی طاقت کو بڑھاناہے۔ حقوق اور انصاف کے اپنی قیادت مضبوط بنائیں۔ سہارنپور پہنچے اسد الدین اویسی نے سماجوادی اور کانگریس کو بنایا نشانہ، کہاکہ نفرت کی سیاست کررہی ہے بی جے پی۔

مسلمانوں کے ووٹ کو بے اہمیت کیا گیا، میری زندگی کا مقصد مسلمانوں کی سیاسی طاقت کو بڑھاناہے۔ حقوق اور انصاف کے اپنی قیادت مضبوط بنائیں۔ سہارنپور پہنچے اسد الدین اویسی نے سماجوادی اور کانگریس کو بنایا نشانہ، کہاکہ نفرت کی سیاست کررہی ہے بی جے پی۔

سہارنپور: (سمیر چودھری) سہارنپور میں پہنچے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے جلسہ عام سے خطا ب کرتے ہوئے اپنی قیادت کو مضبوط کرنے پر زوور دیا اور اترپردیش میں مجلس کو طاقت دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنی قیادت کے لئے سڑکوں سے پارلیمنٹ تک مسلمانوں کی لڑائی لڑ رہے ہیں لیکن جن لوگوں کو آپ آج تک ووٹ دیتے آرہے وہ آپ کی بات تو کیا کرینگے آپ کو اپنے اسٹیج تک پر جگہ نہیں دیتے ہیں۔ 

سہارنپور کے جنتا روڈ پر خورد بس اسٹینڈ پر منعقد سوشت ونچت سماج اور مجلس کے مشترکہ پروگرام میں اسد الدین اویسی نے کانگریس، ایس پی ،بی ایس پی اور بی جے پی پر خوب حملہ بولا اور ملک میں چاروں طرف ہورہی مسلمانوں پر زیادتی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اگر اب بھی اپنی قیادت اور اپنے لیڈر منتخب نہ کئے گئے تو آنے والا وقت انتہائی سنگین ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ نام نہاد سیکولر پارٹیاں 75 سال سے اس ملک کے مسلمانوں کا استحصال کرتی آرہی ہیں، جب تک اپنی قیادت کو مضبوط نہیں کرینگے اس وقت تک بھارت کے مسلمان مضبوط نہیں ہوسکتے ہیں ،تمام لوگوںنے اپنی پارٹیاں اور اپنے لیڈر بنائے ہیں لیکن مسلمان دوسروںکے لئے دریاں بچھارہاہے، انصاف اور حقوق کی حصولیابی کے لئے متحد ہونا ہوگا، کیونکہ آج ہمارے پاس نہ لیڈر شب ہے، نہ قیادت ہے، نہ تعلیم ہے، دہشت گرد ہمیں بنایا دیا گیا،ہمارے بے قصور نوجوانوںکو جیلوںمیں سڑایا جارہاہے، انکاونٹر میںمارا جارہاہے، لیکن ایس پی ،بی ایس پی اور کانگریس جنہیں آپ 70 سال سے سیکولر پارٹیاں سمجھ کر ووٹ دے رہیں وہ کبھی آپ کے مسائل کو لیکر سڑکوں پر نہیں آئیں ،سڑکوں پر تو دور کبھی پارلیمنٹ بھی انہوںنے زبان نہیں کھولی، 

انہوں نے کہاکہ سی اے اے،این آرسی، تین طلاق جیسے مدعوں پر ہم نے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائی لیکن کانگریس اور ایس پی نے منہ نہیں کھولا ہے، انہوںنے کہاکہ ہم آگے بھی اس کے خلاف آواز اٹھائینگے۔ انہوں نے کہاکہ اترپردیش میں الیکشن کے بعد این پی آر آئے گا،جس سے این آرسی کو جوڑ ا جائیگا ،لیکن آپ کو یہ کوئی نہیں بتائے گا ،کہ کہیں آپ اپنے کاغذات درست نہ کرالیں،اسلئے بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔اسدالدین اویسی نے سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو حملہ آور ہوتے کہاکہ حال میں ہی وہ سہارنپو رآئے تھے لیکن کسی مسلمان لیڈر کو ان کے منچ پر جگہ نہیں ملی اور وہ ایک کھیت میںدری بچھائے بیٹھے تھے اور آپ انہیں اپنالیڈر مانتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آج بی جے پی کا خوف دکھاکر آپ کو سازش کے تحت اسدالدین اویسی اور مجلس سے دور کیاجارہاہے لیکن آپ مجھے بتائیں 2017ءاور 2014ءاور 2019ءکے انتخاب میں یہاں بی جے پی کیوں جیتی، جب کانگریس اور ایس پی اور بی ایس پی اور سماجودی پارٹی کا اتحاد بھی کسی بھی کام نہیں آیا،انہوں نے کہاکہ ملک کے مسلمانوں کے ووٹ کے بے اہمیت کردیاگیاہے، اسلئے میں اترپردیش آیاہوں تاکہ آپ لوگوںکو ایک پلیٹ فارم جمع کرکے آپ کے حقوق اور انصاف کی لڑائی لڑی جاسکے۔ 
انہوں نے کہاکہ اکھلیش یادو اور کانگریس کبھی آپ کی بات نہیںکرینگے کیونکہ وہ آپ کو مجبور سمجھتے ہیں۔ اسدالدین اویسی نے وزیر داخلہ امت شاہ کے گزشتہ روز کے بیان پر سخت طنز کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح امت شاہ ایک فرقہ کو شہ دے رہیں وہ انتہائی خطرناک کیونکہ اگر اس بیان کے ری ایکشن پر نماز پڑھنے والوں کو کسی نے نشانہ بنایاتو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟۔ اویسی اترپردیش کی یوگی حکومت پر بھی جم کر برسے اور انہوںنے دیوبند علاقہ میں بننے والے جمعیة علماءہند کے اسکاو¿ٹ گائیڈ سینٹر کو لیکر کہاکہ بی جے پی رکن اسمبلی نے اس سینٹر کو اسلئے رکو ادیا کیونکہ یہ سینٹر بچوںکی تربیت کے لئے جمعیت علماءہند اور مولانا محمود مدنی بنارہے تھے۔ 

انہوں نے کہاکہ اترپردیش کی حکومت نفرت اور ووٹ بینک کی سیاست کررہی ہے، گورکھپور میں تاجر کی موت ہوتی ہے سرکار 51 لاکھ اور اکھلیش یادو21 روپیہ کامعاوضہ دیتے ہیں لیکن اناو¿ میں متوفی فیصل اور اس کے اہل خانہ کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج ہر قسم کی کارروائیاں مسلمانوں کے خلاف ہورہی ہے ،جس کے آباو¿ و اجداد نے اس ملک کو آزادی سے ہمکنار کرایا ،انہوںنے کہاکہ ہمارے بزرگوں اور اجداد نے اس ملک کی آزادی کے خاطر سب کچھ قربان کردیالیکن آج ہمارے ساتھ دوسرے درجہ کے شہری جیسا سلوک کیا جارہاہے ،اسلئے مسلمانوںکو اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے کہاکہ جب تک اپنی قیادت نہیںہوگی اس وقت تک نہ تو مسلمانوںمضبوط ہوسکتے ہیں اور نہ ہی ملک کی جمہوریت کو تقویت مل سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلمان ووٹ بینک کے نام سے دوسرے طبقہ کو متحد کیاجاتاہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ مسلمان ووٹ بینک نہیں ووٹ بینک اصل ہندو ہیں، اگر مسلمان ووٹ بینک ہوتا تو آج اس کی پارلیمنٹ اور حکومت میں حصہ داری ہوتی ہے۔ اویسی نے کہاکہ میں کسی مذہب اور طبقہ کے خلاف نہیں ہو ں لیکن حکومت جس طرح ایک طبقہ کے خلاف ایک نکاتی ایجنڈے پر کام کررہی ہے وہ ملک کے لئے انتہائی مہلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے کا لیڈر نہیں ہوتا اس معاشرہ کو کبھی انصاف نہیں ملتا، جب تک مسلم سماج ملک میں سیاسی اقتدار حاصل نہیں کر ینگے، انہیں نہ ان کے حقوق ملیں گے اور نہ ہی انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مستقبل میں آپ جمہوری طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ووٹ کی مدد سے یہاں سے مجلس کے ایم ایل اے منتخب کرتے ہیں تو ہم انہیں ہر ظلم پر آواز اٹھانے کی پوری آزادی دیں گے۔

 انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ مسلم سماج کو جمہوری طریقہ سے انصاف دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو سیاسی قوت بننا ہے۔ کب تک ہم ایس پی، بی ایس پی، کانگریس اور آر ایل ڈی کے لیے دریاں بچھاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا مقصد مسلمانوں کی سیاسی طاقت کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ عوام کو انصاف دلانے اور مسلم سماج کی سیاسی طاقت بڑھانے آئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم مسلم سماج کے ساتھ ساتھ برادران وطن ، دلتوں اور پسماندہ سماج پر ہونے والے تمام مظالم کے خلاف بھی آواز اٹھائیں گے۔ مجلس کبھی کسی ناانصافی کو پسند نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جمہوری پابندیوں کے درمیان رہتے ہوئے اپنی طاقت حاصل کرنی ہوگی۔ آپ کو ایسے لیڈروں کا انتخاب کرنا ہوگا جو آپ کی آواز کو تقویت دینے کا کام کریں۔اسدالدین اویسی نے تقریباً ایک گھنٹہ خطاب کیا۔اس سے قبل سہارنپور پہنچنے پر اسد الدین اویسی کا مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اویسی کو سننے کے لیے یہاں بڑی بھیڑ جمع تھی۔ اس کے ساتھ ہی سیکورٹی کے پیش نظر بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔ ریلی میں مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر شوکت علی، ریاستی جنرل سکریٹری ڈاکٹر پون امبیڈکر ،ڈاکٹر عبدالمنان، ضلع صدر وسیم احمد اور مرغوب حسن وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر