Latest News

قرآن کریم کا معجزہ: کھیلنے کی عمر میں ارحم ریاض نے کر لیا قرآن مجید حفظ۔

قرآن کریم کا معجزہ:  کھیلنے کی عمر میں ارحم ریاض نے کر لیا قرآن مجید حفظ۔


کانپور: قرآن مجید واحد ایسی کتاب ہے جسے مکمل یاد کیا جاتا ہے۔ اب اسے قرآن کا معجزہ کہیں یا یاد کرنے والوں کی سعادت مندی کہ کم سے کم مدت میں کم سن بچوں سے لے کر بڑے بوڑھوں تک کو بھی قرآن مجید بآسانی یاد ہو جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو ایسے کم سن کے کارنامے سے واقف کروائیں گے جنہوں نے گھر پر رہتے ہوئے کھیلنے کی عمر کو نہایت مفید اور کار آمد بنا لیا۔ قرآن مجید کے یہ معجزات کانپور ضلع کے گھا ٹم پور میں 8 سالہ بچہ ارحم ریاض ابن ریاض احمد نے کم مدت میں پورا قرآن مجید یاد کرنے کا کارنامہ انجام دیاہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ قرآن یاد کرنا بڑے کمال کی بات ہے لیکن کھیلنے کی عمر میں کوئی بچہ یا بچی اس کار عظیم کو انجام دے تو اس کی خوش بختی ہی کہا جائے گا۔ پانچ تاچھ سال میں عموماً بچوں کو مکمل طور پر شعور بھی نہیں ہوتا لیکن جب والدین ان کو کسی کام پر متوجہ کریں تو بچے ضرور اسے حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں چنانچہ اس کی مثالیں ان ننھے بچے کی شکل میں ہمارے سامنے ہیں۔

گھا ٹم پور کے آٹھ سالہ ارحم ریاض ابن ریاض احمد کے ساتھ بھی یہی ہوا۔ علمائے شہر، مقامی علماء کرام، بھائی رضوان احمد عرفان احمد،مقصود احمد، منصور احمد،محمد ثاقب سمیت استاد حافظ و قاری اسامہ گھا ٹم پوری کے ساتھ ان کے سرپرستوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
دراصل بچے اپنے بڑوں کو جس چیز میں مشغول دیکھتے ہیں اسی کی نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگر سرپرست حضرات گھر میں قرآن پڑھنے یا اس کو یاد کرنے کا معمول بنائیں گے تو اس کا اثر لازماً بچوں پر پڑے گا پھر جب بچے شوق کا مظاہرہ کریں گے تو نتیجتاً ایسے کارنامیظہور پذیر ہو ں گے۔ یہ تو ہم جانتے ہی ہیں کہ ماں کی گود بچے کی پہلی تربیت گاہ ہوتی ہے۔گود میں پلنے والا بچہ ماں باپ کی تمام چیزوں کی نقل کرتا ہے۔ ان واقعات میں جہاں ایک طرف متعلقہ والدین کے لیے خوشی ومسرت کا سامان ہے وہیں ان والدین کے لیے ایک بڑا سبق بھی ہے جو اپنے بچوں پر اچھی طرح اثر انداز نہیں ہو سکے۔ اگر ہم نے اپنے گھروں میں تلاوت کا معمول بنایا یا روزانہ کچھ نہ کچھ قرآن یاد کرنے کا اہتمام کیا تو یقیناً ہمارے گھروں سے بھی ایسی حوصلہ افزا خبریں آئیں گی اور پھر پورا معاشرہ قرآن کے نور سے منور ہو گا جس کے بعد دنیا میں قرآن کو بحیثیت دستور نافذ کرنے کی ہماری کوشش کامیاب ہو گی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر