Latest News

مولانا سید محمود مدنی مظلومین کے حقوق کی بازیابی کی لڑائی لڑرہے ہیں.. ملک کی سب سے باثر شخصیت منتخب ہونے پر پیش کی گئی مبارکباد

مولانا سید محمود مدنی مظلومین کے حقوق کی بازیابی کی لڑائی لڑرہے ہیں.. ملک کی سب سے باثر شخصیت منتخب ہونے پر پیش کی گئی مبارکباد۔
دیوبند: (رضوان سلمانی) اُردن کی ریسرچ تنظیم آرآئی ایس ایس کے ذریعہ حسب سابق دنیا کی پانچ سو عظیم مسلم ہستیوں کی فہرست جاری کی گئی،جس میں جمعیة علماءہند کے قومی صدر مولانا سید محمود مدنی کو 27 واں مقام دیاگیا، مولانا مدنی کو تیرہویں مرتبہ ٹاپ 50 میں جگہ ملی ہے، پہلی پچاس عظیم شخصیتوں کی فہرست میں مولانا محمود مدنی واحد ہندوستانی شخصیت ہےں۔ مولانا محمود مدنی کی مذہبی، ملکی اور ملی و سماجی خدمات کے اعتراف میں انہیں یہ مقام ملاہے۔ مولانا سید محمود مدنی کو مذکورہ مقام دیئے جانے پر مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی نے نہایت خوشی کااظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش اور مولانا سید محمود مدنی کی سماجی ،ملی اور ملکی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ مولانا سید محمود مدنی کی قیادت میں جمعیة علماءہند ملک و ملت کی عظیم خدمات انجام دے رہی ہے، مولانا مدنی گزشتہ تیس سال سے ملک کے مظلوم طبقہ کی آواز اٹھاکر ان کے حقوق کی بازیابی کی لڑائی لڑرہے ہیں،جس کے لئے یقینی طورپر و ہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔مدنی ٹور اینڈ ٹریولس کے ڈائریکٹر عمیر احمد عثمانی نے کہاکہ اردن کی نامور ریسرچ تنظیم آرآئی ایس ایس سی نے دنیا کی پانچ سو با اثر مسلم رہنماو ¿ں کی تازہ فہرست 2022ءجاری کی ہے، جس میں جمعیة علماءہند کے قومی صدر اور معروف مذہبی رہنماءمولانا سید محمود اسعد مدنی کو مسلسل تیرہویں بار دنیا کی پچاس بااثرمسلم شخصیات میں شامل کیاگیا ہے۔وہ اس فہرست میں بھارت کے سب سے بااثر عالم دین اور مذہبی وسماجی رہنماءمنتخب ہوئے ہیں۔مولانا مدنی ہندستان کے اعتبار سے پہلے نمبر ہیں، جبکہ د ±نیا کے اعتبار سے ا ±نہیں 27 ویں مقام پر رکھا گیا ہے۔عمیر احمد عثمانی نے کہاکہ مولانا سید محمود مدنی ملک میں مسلمانوں کے حقوق کی بازیاتی اور بلاتفریق مذہب و ملت مظلومین کے انصاف کے لئے نمایاں کام کررہے ہیں،اس کے علاوہ وہ مسلم معاشرہ کے دینی تشخص کے تحفظ کے لیے ہمہ تن کوشاں رہتے ہیں۔ عمیر عثمانی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوشی کااظہار اور کہاکہ جمعیة علما ہند کے پلیٹ فارم سے مولانا سید محمود مدنی کی خدمات آب زر سے لکھنے لائق ہیں۔جمعیة علماءہند مجلس منتظمہ کے رکن اور جامعہ دعوة الحق معینیہ چررہو کے ناظم اعلیٰ مولانا شمشیر قاسمی اور جامع مسجد گوجرواڑہ دیوبند کے امام و خطاب قاری زبیر احمد قاسمی نے بھی مولانا سید محمود مدنی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ حضرت مولانا سید محمود مدنی ملک کے موجودہ نازک حالات میں عوام بالخصوص مظلومین کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کے حقوق اور انصافی کی فراہمی کے لئے مولانا مدنی منظم طریقہ سے کام کررہے ہیں،جس کا سلسلہ عرصہ سے جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں اقلیتی طبقہ کے لئے زمین تنگ کی جارہی ہے لیکن مولانا سید محمود مدنی ہمیشہ فرقہ پرست طاقتوں کے سامنے سینہ سپر ہیں اور ملک کی جمہوریت کے تحفظ کے لئے اہم رول ادا کررہے ہیں،انہوںنے مولانا مدنی کے انتخاب کو حق بجانب قرار دیا اور کہاکہ مولانا مدنی ملک میں پنب رہی نفرت اور دہشت گردی کے خلاف بڑی شدت کے ساتھ نہ صرف آواز اٹھارہے ہیں بلکہ حکومتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مساوق حقوق کی لڑائی لڑرہے ہیں،اللہ تعالیٰ حضرت والا کی عمر میں برکت عطا فرمائے اور ان کے سایہ کو دیر تک قائم و دائم فرمائے۔ 

Posted By: Sameer Chaudhary

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر