Latest News

لکھیم پور تشدد: راہل اور پرینکا گاندھی کے ساتھ کانگریس وفد کا صدر جمہوریہ سے ملاقات کر کے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کی برطرفی کا مطالبہ۔

لکھیم پور تشدد: راہل اور پرینکا گاندھی کے ساتھ کانگریس وفد کا صدر جمہوریہ سے ملاقات کر کے 
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کی برطرفی کا مطالبہ

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ساتھ کانگریس کے ایک وفد نے بدھ کے روز صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کو ہٹاکر لکھیم پور کھیری تشدد کی تحقیقات سپریم کورٹ کے ایک موجودہ جج سے کرانے کا مطالبہ کیا۔

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے علاوہ تین دیگر کانگریس لیڈر بھی وفد میں موجود تھے جنہوں نے صدر رام ناتھ کووند کو بتایا کہ وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کا بیٹا آشیش مشرا اس واقعے کا براہ راست مرکزی ملزم ہے، جب تک کہ اس کے والد وزارت داخلہ جیسے عہدہ پر ہیں۔اس وقت تک اس معاملے میں کوئی منصفانہ تحقیقات نہیں ہو سکتی ، اس لیے وزیر مملکت برائے داخلہ کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔

راہل گاندھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر مملکت کا بیٹا لکھیم پور تشدد کا ملزم ہے اور جب تک اس کے والد وزیر ہیں ، منصفانہ تحقیقات ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کو ان کے عہدے سے ہٹائیں اور ساتھ ہی لکھیم پور تشدد کی تحقیقات سپریم کورٹ کے ایک موجودہ جج سے کروائیں۔ راہل گاندھی اس سفاک واردات  کے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ تمام متاثرین کے خاندان انصاف چاہتے ہیں اور ان کا پہلا مطالبہ وزیر کو ان کے عہدے سے ہٹانا ہے کیونکہ اس معاملے کو منصفانہ انداز میں سامنے لانے کے لیے وزیر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ لکھیم پور تشدد کے بعد کانگریس مودی اور ریاست کی یوگی حکومت پر مسلسل حملہ کر رہی ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور ان کی بہن اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے لکھیم پور پہنچ کر متاثرین کے اہل خانہ اور متوفی صحافی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی ، حالانکہ یوپی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے کانگریس پر الزام لگایا اس پورے معاملے میں سیاست کر رہی ہے۔

سمیر چودھری
ڈی ٹی نیٹ ورک

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر