Latest News

جدید سہولیات اور نئی ترمیمات کے ساتھ حج 2022 کے لیے آن لائن درخواست دینے کا عمل شروع، حج روانگی کے مقامات 21 سے کم کرکے 10 کیے گئے۔

جدید سہولیات اور نئی ترمیمات کے ساتھ حج 2022 کے لیے آن لائن درخواست دینے کا عمل شروع، حج روانگی کے مقامات 21 سے کم کرکے 10 کیے گئے۔
ممبئی: مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی کی طرف سے نئی بہتریوں اور سہولیات کے ساتھ حج 2022 کے اعلان کے ساتھ ہی، حج 2022 کے لیے آن لائن درخواست کا عمل پیر سے شروع ہو گیا ہے اور درخواست کی آخری تاریخ 31 جنوری 2022 ہے۔ یہاں حج ہاؤس میں حج 2022 کا اعلان کرتے ہوئے نقوی نے کہاہے کہ حج کا پورا عمل 100 فیصد ڈیجیٹل/ آن لائن ہوگا۔

حج 2022 کے لیے درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2022 رکھی گئی ہے۔ حج کے لیے درخواستیں آن لائن اور جدید سہولیات کے ساتھ حج موبائل ایپ کے ذریعے بھی دی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ اس بار ہندوستانی عازمین حج ووکل فارلوکل کی بھی حوصلہ افزائی کریں گے اور عازمین حج دیسی سامان کے ساتھ ضروری حج پر جائیں گے۔

قبل ازیں عازمین حج سعودی عرب میں چادر، تکیے، تولیے، چھتری اور دیگر اشیاء غیرملکی کرنسی میں خریدتے تھے۔ اس بار ان میں سے زیادہ تر دیسی اشیا ہندوستان میں ہندوستانی کرنسی میں خریدی جائیں گی۔ اگرچہ یہ سامان ہندوستان میں تقریباً 50 فیصد کم قیمتوں پر دستیاب ہوں گے، اس سے سودیشی اور ووکل فارلوکل کو فروغ ملے گا۔
یہ تمام اشیاء عازمین حج کو ان کے مقرر کردہ مقامات پر دی جائیں گی۔

مرکزی وزیرنے کہاہے کہ عازمین حج کے انتخاب کا عمل ہندوستان اور سعودی حکومتوں کے ذریعہ کورونا ویکسین کی خوراک اور حج 2022 کے وقت دونوں کے ذریعہ لیے جانے والے کورونا پروٹوکول، رہنما خطوط اور پیرامیٹرز کے مطابق ہوگا۔ عرب اس کے ساتھ ہی حج 2022 کے پورے عمل کو مزید آسان اور قابل رسائی اور شفاف بنایا گیا ہے۔

اُدھر، مرکزی حکومت نے حج 2022 کے لئے روانگی کے مقامات کو 21 سے کم کر کے 10 کر دیا  ہے۔ حج 2022 کے لئے 10  مقاماتِ رونگی دہلی، ممبئی، کولکتہ، احمد آباد، حیدرآباد، بنگلورو، لکھنؤ، کوچین، گوہاٹی اور سری نگر ہوں گے۔

1۔دہلی امبارکیشن پوائنٹ دہلی کے علاوہ پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش، چندی گڑھ، اتراکھنڈ، راجستھان اور اتر پردیش کے مغربی اضلاع کا احاطہ کرے گا۔
2۔ممبئی مہاراشٹرکے علاوہ  گوا، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، دمن اور دیو، دادرا اور نگر حویلی کا احاطہ کرے گا۔
3۔کولکتہ مغربی بنگال، اڈیشہ، تریپورہ، جھارکھنڈ اور بہار کا احاطہ کرے گا۔
4۔احمد آباد پورے گجرات کا احاطہ کرے گا۔
5۔بنگلورو پورے کرناٹک اور آندھرا پردیش کے چتور ضلع کا احاطہ کرے گا۔
6۔حیدرآباد آندھرا پردیش اور تلنگانہ کا احاطہ کرے گا۔
7۔لکھنؤ اتر پردیش کے مغربی حصوں کو چھوڑ کر ریاست کے تمام حصوں کا احاطہ کرے گا۔
8۔کوچین کیرالہ، لکشدیپ، پڈوچیری، تمل ناڈو اور انڈمان اور نکوبار کا احاطہ کرے گا
9۔گوہاٹی آسام، میگھالیہ، منی پور، اروناچل پردیش، سکم اور ناگالینڈ کا احاطہ کرے گا۔
10۔سری نگر جموں-کشمیر اور لیہہ-لداخ-کرگل کا احاطہ کرے گا۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر