Latest News

تری پورہ میں منظم طریقہ سے بنایا گیا مسلمانوں اور مساجد کو نشانہ، تری پورہ پہنچی جمعیت علمائے ہند کا حکومت سے خاطيوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

تری پورہ میں منظم طریقہ سے بنایا گیا مسلمانوں اور مساجد کو نشانہ، تری پورہ پہنچی جمعیت علمائے ہند کا حکومت سے خاطيوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ۔
اگرتلہ: (پریس ریلیز ) جمعیۃ علماء ہند کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے ایک رپورٹ تیار کی ہے ، جو صدر جمعیۃ علماءہند مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر تریپورہ کےد ورے ہے ۔نیز جائے وقوع پر پہنچ کر ان مساجد کی تصاویر اور ویڈیو بھی تیار کی ہے جن کو نذر آتش کیا گیا ۔ جمعیۃ علماء ہند کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں مساجد کو خاکستر کرنے کا تذکرہ آنے پرجمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی نے کہا کہ تریپورہ میں مسجدوں میں آگ لگائی گئی اور وہاں ایک مظاہرے میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی گئی ، لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی،ارباب اقتدار کا رویہ ملک کے اتحادو رواداری اور سالمیت کے لیے نقصان دہ ہے۔ تریپورہ کے ڈی جی پی صاحب نے جو طرز اختیار کیا اور کارروائی کرنے کے بجائے اسے ’فیک نیوز ‘بتایا ، اس سے یہ حقیقت سمجھنا آسان ہو گیا ہے کہ ریاست میں فساد کرنے والے 9دنوں تک کیسے بلاخوف سڑک پردہشت مچاتے رہے ، ظاہر ہے کہ جب پولس انتظامیہ اور اعلیٰ افسران ایسی سوچ کے حامل ہوں تو کچھ بھی ہونا عین ممکن ہے ۔
جمعیۃ علماء ہند کے وفد کے دورے کا تیسرا دن ہے۔ وفد اگرتلہ سے بیراگی بازار مسجد پہنچا، جو جنگلات علاقے میں واقع ہے، یہاں پہلے نماز ہوتی تھی، لیکن تشویش ناک صورت حال پیدا ہونے کے بعد مسلمان نماز پڑھنے نہیں آرہے ہیں۔ ابھی صرف جمعہ کی نماز ہورہی ہے۔
 

جامع مسجد جیپ تلی تھانہ میلا گھر سپاہ جلا تری پورہ کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔جامع مسجد ککرابان ضلع گومتی تریپورہ میں پر امن ہے۔جامع مسجد مہارانی ہیرا پور ضلع گومتی تریپورہ کوئی نقصان نہیں ہوا۔ جامع مسجد درگاہ بازار کی مسجد کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ کھڑکی دروازے، مائک جلا کر راکھ کردیے گئے ہیں۔ جلے ہوئے قرآن مجید کے حصے بھی ملے۔بعد ازاں وفد مہارانی بازار ضلع گومتی اودے پور پہنچا، یہاں کی چھ مسجدوں کی بجلیاں کاٹ دی گئی تھیں۔ باقی کوئی نقصان نہیں ہے۔
وفد سونامورا اتر کلم چورا کی مسجد میں پہنچا۔ مقامی افراد نے بتایا کہ اس مسجد کو شرپسندوں نے نقصان پہنچایا تھا لیکن بازار اور اہل محلہ نے مل کر مسجد کی مرمت کا کام کرلیا ہے۔ پھر وفد نے نل چر ضلع سپاہی جالا کی مسجد کا معائنہ کیا ہے، یہاں کوئی نقصان نہیں ہے۔پھر وفد بلوچر ضلع سپاہیجالا آیا، اس میں اذان بند کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ پھر بعد میں ہندو مسلم کی مشترکہ میٹنگ ہوئی، جس میں باہمی میل ملاپ کی بات کی گئی ہے اور حالات مکمل طور پر پرامن ہیں۔
(1)نرورا ٹیلہ ضلع سپاہیجالا، تریپورہ کی مسجد جو راجدھانی اگرتلہ سے تقریباً 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے 23 اکتوبر 2021 کو شرپسندوں نے رات تقریباً دس بجے اس مسجد میں آگ زنی کی۔ وفد نے یہاں پہنچ کر مقامی لوگوں سے بات چیت کی تو معلوم ہوا کہ اس گاؤں میں 45 گھر مسلمانوں کے اور 200 گھر غیر مسلم کے ہیں۔ ہندو مسلم میں باہمی اتحاد ہے لیکن کچھ شرپسندوں نے باہر سے آکر مسجد کی بے حرمتی کی اور باہمی اتحاد کو نقصان پہنچایا۔
(۲) اگرتلہ کرشنا نگر مسجدمی فسادیوں نے دو دن تک اذان نماز نہیں ہونے دی اور مسجد کی کھڑکی کو نقصان پہنچایا۔ 
(۳) اگرتلہ چندرا مسجد میں شرپسندوں نے آگ زنی کی کوشش کی اور سور کے گوشت پھینکے۔
(۴)راجدھانی اگرتلہ سے 320 کلو میٹر دور راتاچھارا میں واقع مسجد میں شرپسندوں نے پتھر بازی کی لیکن جانی مالی کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اس گاوں میں تقریباً 45 گھر مسلمانوں کے ہیں اور 100 غیر مسلم گھر ہیں ۔
(۵) جامع مسجد حاجی گاؤں پال بازار راتا چھیرا کمار گھاٹ میں22 اکتوبر 2021 کو شرپسند عناصر نے مسجد پر حملہ کیا اور پنکھا، کھڑکی، دروازہ اور قرآن مجید وغیرہ جلا دیا اور مائیک اٹھا لے گئے۔ اس مسجد کے امام مولانا عبد الجلیل نے بتایا کہ تقریباً لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔
(۶) سایہ دار پارک راتاچھارا پہنچا اور مسجد اور گھروں کا معائنہ کیا۔ مسجد پر پتھراؤ کیا گیا لیکن کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ البتہ ہزاروں کی بھیڑ نے دہشت انگیزی کی جس سے علاقے کے سبھی مسلمان گھروں کو چھوڑ کر بھاگ گئے جو اب رفتہ رفتہ واپس آرہے ہیں۔ مقامی افراد کے چہروں پر خوف و ہراس چھائے ہوئے تھے۔
(۷) جامع مسجد چام ٹیلہ پانیساگر نورتھ تری پورہ میں کھڑکیاں، دیوار کی جالیاں، پنکھے اور احاطہ کے درختوں کو توڑ دیا گیا ہے۔ یہاں غیر مسلم آبادی کی اکثریت ہے جب کہ کل 12 گھروں میں مسلمان آباد ہیں۔
 
(۸) فد مسجد سی آر پی ایف پانیساگر یہ مسجد نشیبی جگہ میں واقع ہے۔ اس مسجد کو مکمل طور پر آگ لگا دی گئی ہے۔قرآن پاک ،چٹائیاں، پنکھے اور چھتوں کو نذر آتش کردیا گیا ہے۔ ساتھ ہی متصل امام صاحب کے کمرے کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔
(۹) جامع مسجد درگاہ بازار کی مسجد کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ کھڑکی دروازے، مائک جلا کر راکھ کردیے گئے ہیں۔ جلے ہوئے قرآن مجید کے حصے بھی ملے۔
(۱۰)مہارانی بازار ضلع گومتی اودے پورکی چھ مسجدوں کی بجلیاں کاٹ دی گئی تھیںاور نمازیوں کو دھمکی دی گئی۔
(۱۱) سونامورا اتر کلم چورا کی مسجد کو شرپسندوں نے نقصان پہنچایا تھا لیکن بازار اور اہل محلہ نے مل کر مسجد کی مرمت کا کام کرلیا ہے۔
(۱۲) بلوچر ضلع سپاہی جالا میں اذان بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ پھر بعد میں ہندو مسلم کی مشترکہ میٹنگ ہوئی، جس میں باہمی میل ملاپ کی بات کی گئی ہے اور حالات مکمل طور پر پرامن ہیں۔

Posted By Sameer Chaudhary

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر