Latest News

ایئر ٹیل اور ووڈا کے بعد ریلائنس جیو نے بھی اپنے پری پیڈ پلانس میں کیا 21 فیصد تک کا اضافہ، یکم دسمبر سے نافذ کرنے کا اعلان۔

ایئر ٹیل اور ووڈا کے بعد ریلائنس جیو نے بھی اپنے پری پیڈ پلانس میں کیا 21 فیصد تک کا اضافہ، یکم دسمبر سے نافذ کرنے کا اعلان۔
نئی دہلی: ایئرٹیل اور ووڈا فون کے بعد اب معروف ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو نے بھی اپنے پری پیڈ چارجس میں 21 فیصد اضافہ کا اعلان کردیا۔ اضافی چارجس کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔ واضح رہے کہ ایئرٹیل اور ووڈافون نے حال ہی میں اپنے پری پیڈ پلان میں 20 سے 25 فیصد چارج میں اضافہ کیا ہے۔اب جیو بھی اسی راستے پر چل رہی ہے۔
جیو او نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ٹیلی کام انڈسٹری کو مضبوط بنانے کے ارادے سے ٹیرف میں اضافہ کر رہی ہے۔کمپنی نے تمام نظرثانی شدہ پلان کی تفصیلات کو جاری کیا ہے ۔ جیو فون میں دستیاب بیسک پلان کی قیمت اب 75 روپے کے بجائے 91 روپے ہوگی ۔ اس نے 199 روپے والے پلان (28 دنوں کے لیے 1.5 جی بی فی دن) کا چارج 239 روپے تک بڑھا دیا ہے ۔ اس کے علاوہ 444 روپے والا پلان 533 روپے میں اور 555 روپے والے پلان کے لیے 666 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
ووڈا فون آئیڈیا نے بھی اپنے پری پیڈ کسٹمرس کو پری پیڈ چارجس میں 20 تا 25 فیصد اضافہ کیا ہے نئے چارجس پر 25 نومبر سے عمل آوری شروع ہوگئی ۔28 دنوں تک کارکرد رہنے والا ان لمیٹڈ 149 روپے کا پلان 179 ،روپے ہوگیا ہے۔

بھارتی ایئرٹیل نے پری پیڈ چارجس میں اضافہ کا پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ پری پیڈ چارجس (ٹیرف) میں اضافہ کر رہا ہے۔ وائس پلانز پر داخلہ ٹیرف میں 20 فیصد اور ان لمیٹڈ فری وائس کالز کے پلان پر 25 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے نئے چارجز 26 نومبر سے لاگو ہوگئے ہیں

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر