Latest News

عالمی شہرت یافتہ شاعر افضل منگلوری کو حیدرآباد میں اعزازات سے نوازا گیا۔

عالمی شہرت یافتہ شاعر افضل منگلوری کو حیدرآباد میں اعزازات سے نوازا گیا۔
حیدر آباد:( نمائندہ خصوصی) عالمی شہرت یافتہ شاعر اور اتراکھنڈ اردو اکیڈمی کے سابق نائب صدر افضل منگلوری کو حیدرآباد میں دو الگ الگ تقریبات میں تنظیموں کے ذریعے سے تلنگانہ کے وزیر داخلہ اور حیدر آباد ہائی کورٹ کے جج کے ذریعہ سے اعزاز سے نوازا گیا-
 گزشتہ روز حیدرآباد کی تنظیم محبان اردو تلنگانہ اور تلنگانہ مہیلہ سنگٹھن کی جانب سے حیدرآباد کے سالار جنگ میوزیم میں ایک تقریب میں تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمودعلی نے شاعر افضل منگلوری کو اعزاز سے نوازا-
اس کے علاوہ حیدر آباد کی ادبی تنظیم محبان اردو تلنگانہ کی طرف سے بھی افضل منگلوری کو ایک دوسری تقریب میں آندھرا پر دیش ہائی کورٹ کے جج جسٹس ای اسماعیل نے شال اور گل پوشی کرکے ان کا آغاز کیا-

اس موقع پر تنظیم کے صدر سید مسکین علی , ایڈووکیٹ عثمان شہید , نعیم شیخ , حلیم بابر , آغا سروش , معین بمبو, ذکی احمد , خواجہ خلیل اللہ , رقیہ اسلوب , کبیر صدیقی , ڈاکٹر ماجد, حیدرآباد کے نواب نجف علی خان, نواب زادہ مظفر عمرخان , جہانگیر خان , سید نظام الدین وغیرہ کی شرکت رہی اھلکت رہی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر