Latest News

کار کی ٹکر لگنے سے دیوبند کے محلہ خانقاہ کے باشندہ بائک سوار نوجوان کی موت۔

کار کی ٹکر لگنے سے دیوبند کے محلہ خانقاہ کے باشندہ بائک سوار نوجوان کی موت۔

دیوبند: (رضوان سلمانی): جی ٹی روڈ پر واقع منگلور روڈ پولیس چوکی کے نزدیک موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان کی کارمیں ٹکر لگنے کے سبب زخمی ہوگیا، جسے پولیس نے فوراً سرکاری اسپتال میں داخل کرایا ، جہاں اس کی علاج کے دوران موت واقع ہوگئی۔ اچانک موت سے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا ۔ 

موصولہ اطلاع کے مطابق محلہ خانقاہ دارالعلوم وقف کے نزدیک کے رہنے والے ببلو کا 30سالہ بیٹا ساجد آج صبح بذریعہ موٹر سائیکل منگلور کے گاﺅں لیبار ہیڑی میں رشتہ داری میں گیا تھا ، رات کے وقت وہ واپس لوٹ رہا تھا، جب وہ منگلور روڈ پولیس چوکی کے نزدیک پہنچا تو اس کی موٹر سائیکل آگے جارہی کار سے ٹکراگئی جس میں ساجد شدید طو رسے زخمی ہوگیا، فوراً پولیس اہلکاروں نے علاج کے لئے اسے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا، لیکن علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی ۔ اطلاع ملتے ہی اہل خانہ بھی اسپتال پہنچ گئے ، محلہ خانقاہ کے پالیکا رکن ڈاکٹر اسلم نے بتایا کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والا ساجد اس کا بھانجا تھا جو اپنی رشتہ داری سے واپس دیوبند آرہا تھا ، اس کے تین بچے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ نے کسی بھی طرح کی کارروائی سے انکار کردیا ہے جس کے سبب پولیس نے پنچ نامہ بھرکے لاش کو ان کے سپرد کردیا۔ آج دوپہر ساجد کو سپرد خاک کردیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر