Latest News

سات نومبر کو دیوبند میں اے ٹی ایس سینٹر کی بنیاد رکھیں گے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ۔

سات نومبر کو دیوبند میں اے ٹی ایس سینٹر کی بنیاد رکھیں گے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ۔

دیوبند: (رضوان سلمانی) ریاست کی یوگی حکومت کے ذریعہ عالمی شہرت یافتہ شہر دیوبند میں تعمیر کرائے جارہے اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کی بنیاد رکھنے کے لئے آنے والے 7نومبر کو وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ دیوبند آسکتے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ کے ممکنہ دورے کو لے کر آج ضلع مجسٹریٹ سہارنپور نے دیوبند پہنچ کر پروگرام کے لئے مختلف مقامات کا جائزہ لیا ۔ اس دوران دیوبند اسمبلی رکن کنور برجیش سنگھ بھی ان کے ساتھ موجود رہے۔ تفصیل کے مطابق اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے 7نومبر کو دیوبند میں ممکنہ پروگرام کو لے کر ہلچل میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ آج ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ دیوبند پہنچے اور علاقائی افسران کو ساتھ لے کر شہر کے ریلوے روڈ پر واقع اے ٹی ایس سینٹر کے لئے منتخب کئے گئے مقام کا جائزہ لیا ، اس کے علاوہ ضلع مجسٹریٹ نے ایچ اے وی انٹر کالج اور جی ٹی روڈ پر واقع انفنٹی انسٹی ٹیوٹ کا بھی جائزہ لیا ۔ اس دوران دیوبند اسمبلی رکن کنور برجیش سنگھ بھی موجود رہے،حالانکہ صحافیوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے دورے کے بارے میں معلوم کئے جانے پر افسران نے کوئی جواب نہیں دیا اور کہاکہ جب تک ان کے پاس تحریری طو رپر پروگرام نہیں آجاتا اس وقت تک وہ کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں،جب کہ دیوبند اسمبلی رکن کنور برجیش سنگھ نے بتایا کہ اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کی بنیاد رکھنے کے لئے وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کا دیوبند آنے کا پروگرام طے ہوچکا ہے ، اسی لئے ضلع مجسٹریٹ سہارنپور اکھلیش سنگھ نے ریلوے روڈ پر واقع کمانڈو سینٹر کے لئے منتخب کئے مقام سمیت پروگرام کے لئے شہر میں دیگر مقامات کا جائزہ بھی لیاہے اور جلد ہی وزیر اعلیٰ اترپردیش کا پروگرام بھی آجائے گا۔

Posted By Sameer Chaudhary

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر