Latest News

شیر میسورحضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ تحریک آزادی،عدل و انصاف اورمذہبی رواداری کے علمبردار تھے، مرکز تحفظ اسلام ہند کے تحت ”سلطان ٹیپوؒ ٹیوٹر مہم“ شروع۔

شیر میسورحضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ تحریک آزادی،عدل و انصاف اورمذہبی رواداری کے علمبردار تھے، مرکز تحفظ اسلام ہند کے تحت ”سلطان ٹیپوؒ ٹیوٹر مہم“ شروع۔

بنگلور: اگر ارضِ ہند پر کسی نے انگریزوں کو دن میں تارے دکھائے تو اس عظیم شخصیت کا نام ہے شیر میسور حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ ہے۔ جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت اور دشمنوں کے ناپاک وجود سے اس سرزمین کو پاک کرنے کے لیے اپنی جان تک قربان کردیا۔ مذکورہ خیالات کا اظہار مرکز تحفظ اسلام ہند کے سرپرست اور جمعیۃ علماء کرناٹک کے صدر حضرت مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی صاحب (مہتمم جامعہ اسلامیہ تعلیم القرآن بنگلور) نے کیا۔ مولانا نے فرمایا کہ حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کا شمار ان عظیم شخصیات میں ہوتا نے جنہوں نے آزادی ہند کی پہلی شمع جلائی اور لوگوں کے دلوں میں اپنے ملک کی حفاظت اور اس کیلئے اپنی جان کو قربان کرنے کا جذبہ پیدا کیا۔ آپکی حکومت اور زندگی دونوں قابل رشک ہے۔ مولانا قاسمی نے فرمایا کہ حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒنے ملک میں رہنے والوں پر حکومت نہیں کی بلکہ انکے دلوں پر حکومت کی ہے۔ عدل و انصاف، رواداری، حقوق کی ادائیگی میں یکسانیت اور لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کی وجہ سے انکے دلوں میں اپنی جگہ بنائی تھی۔مولانا نے فرمایا کہ ہندوستان کی تاریخ اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتی جب تک ٹیپو سلطان شہید ؒ جیسے عظیم محب ِوطن،بہادر اور بے لوث ملک وملت سے محبت کرنے والے قائد وجنرل کا ذکر نہ کیا جائے۔ 
مولانا نے فرمایا کہ ملک کی تاریخ میں حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کا نام روشن الفاظ میں لکھا گیا ہے۔آپکی تاریخ روشن درخشاں اور ستارے کی طرح چمک رہی ہے۔ لیکن افسوس کہ موجودہ زمانے میں کچھ لوگ آسمان پر تھوکنے اور سورج کو چراغ دکھانے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں اور حضرت ٹیپو سلطان شہید َکی پاک و صاف اور شفاف زندگی پر انگلیاں اٹھانے کی جرأت کررہے ہیں۔ ایسے لوگوں کو انکی اوقات بتانے کیلئے اور حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کی سچی تاریخ اور آپکی سیرت سے لوگوں کو واقف کروانے کیلئے مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام ”سلطان ٹیپوؒ“کے نام سے 10/ نومبر 2021ء بروز چہارشنبہ شام 6:00 بجے سے ٹیوٹر پر ایک مہم چلائی جارہی ہے۔ مولانا قاسمی نے فرمایا کہ حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ جیسی شخصیت پر چلائی جانے والی مہم کا حصہ بننا یقیناً ہمارے لئے سعادت کی بات ہے، جس پر ہمیں فخر محسوس کرنا چاہیے۔ مفتی افتخار احمد قاسمی نے تمام اہل وطن بالخصوص برادران اسلام سے اپیل کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ اس”سلطان ٹیپوؒ ٹیوٹر مہم“ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور حضرت کی سیرت کو عام کریں۔ قابل ذکر ہیکہ ٹیوٹر مہم کا ہیش ٹیگ وقت سے قبل مرکز تحفظ اسلام ہند کے آفیشیل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے عام کیا جائے گا اور مرکز کے آفیشیل ٹیوٹر ہینڈل سے ٹیوٹ بھی کیا جائے۔ مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے مرکز کے آفیشیل ٹیوٹر ہینڈل کو فالوو کرسکتے:

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر