مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی رشتہ ازدواج میں منسلک،تقریب ولیمہ میں شہر و اطراف کی مقتدر شخصیات کی شرکت۔
کانپور۔ جمعیۃ علماء اترپردیش کے سابق صدر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند و جانشین مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء اترپردیش رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ مولانا اسامہ علیہ الرحمہ کے چھوٹے بھائی محمد مطیع الحق ثمامہ صاحب کی سرپرستی میں قصبہ محمدی لکھیم پور کے معروف عالم دین مولانا اسلام الحق اسجد قاسمی کی صاحبزادی کے ساتھ مولانا کا نکاح عمل میں آیا، تقریب ولیمہ گزشتہ 15 نومبر کو جاجمؤ میں منعقد ہوئی۔جس میں شہر و اطراف کی مقتدر شخصیات نے شرکت کرکے زوجین کو دعاؤں سے نوازا۔
شرکت کرنے والوں میں جانشین عارف باللہ حضرت مولانا سید حبیب احمد صاحب مظاہری ناظم اعلیٰ جامعہ عربیہ ہتھورہ باندہ، پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے خلیفہ مولانا سید محمد طلحہ قاسمی نقشبندی، مدرسہ جامع العلوم پٹکاپور کے شیخ الحدیث مولانا محمد سعید قاسمی، جمعیۃ علماء وسطی اترپردیش کے جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی، جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ناظم تنظیم مفتی سید محمد حذیفہ قاسمی، شہر کے معروف سرجن ڈاکٹر غیاث الدین، مفتی اعظم کانپور مفتی اقبال احمد قاسمی، جامع العلوم کے مہتمم الحاج محی الدین خسرو تاج، مفتی عبدالرشید قاسمی، ریاستی جمعیۃ علماء کے خازن سید حسین احمد ہاشمی، شہری جمعیۃ علماء کے صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خان، سکریٹری زبیر احمد فاروقی سمیت علماء، ائمہ، دانشوران، صحافی اور مولانا کے خاندان کی اہم شخصیات موجود تھیں۔
سمیر چودھری۔
0 Comments