Latest News

صحابہ کرامؓ دین کے معیار و کسوٹی ہیں: مفتی اظہار مکرم قاسمی۔

صحابہ کرامؓ دین کے معیار و کسوٹی ہیں: مفتی اظہار مکرم قاسمی۔
کانپور: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اولین وجانثار شاگرد حضرات صحابہ کرام ؓشریعت کی نظر میں معیار حق اور کسوٹی ہیں، ان کی پاکیزہ سیرت اور تعلیمات ساری دنیا کیلئے مشعل راہ اور نمونہ ہیں،اس عقیدے کو مدلل طور پر سمجھنے اور سمجھانے کے لئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات رحمت، تعلیمات عدل و مساوات، تعلیمات امن و محبت کو اپنانے اور امت تک پہنچانے کی دینی ذمہ داری پر متوجہ کرنے اور اس کے طریقے کو جاننے کیلئے ہر سال کی طرح امسال بھی انجمن فروغ سنت کانپور کے زیر اہتمام دو روزہ مرکزی اجلاس سیرتِ صحابہ کرام اس مرتبہ 20/21 نومبر بروز سنیچر،اتوار بعد مغرب متصلاً رجبی گراؤنڈ پریڈ کانپور میں منعقد ہوں گے۔ 

ان خیالات کا اظہار مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے ناظم اور انجمن فروغِ سنت کانپور کے رکن مولانا مفتی اظہار مکرم قاسمی نے کیا انہوں بتایا کہ ان دو روزہ اجلاس میں ملک کے جید علماء کرام و مشائخ عظام تشریف لا رہے ہیں جانشین امام اہل سنت حضرت مولانا عبدالعلیم فاروقی ناظم مدرسہ دارالمبلغین لکھنؤ، پیرطریقت حضرت سید محمد طلحہ قاسمی نقشبندی بھیونڈی مہاشٹرا، نیبرہ شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی سید محمد عفان منصورپوری صدالمدرسین جامعہ اسلامیہ جامع مسجد امروہہ، عالم باکمال حضرت مولانا ابوطالب رحمانی کلکتہ، حضرت مولانا انصار احمد قاسمی رامپور و دیگر علماء کرام و شعراء عظام تشریف لا رہے ہیں۔

ان جلسوں کے انعقاد مقصد یہ ہوتا ہے کہ نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جانثار شاگرد، شریعت کو سمجھنے کیلئے معیار اور کسوٹی جن کے ذریعہ دین ہم تک پہنچا ان حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی ذات کو مجروح کرنے کی جو کوششیں ہورہی ہیں ان جلسوں کے ذریعہ عوام الناس تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں کے فضائل و مناقب بیان کئے جاتے ہیں۔ تاکہ امت مسلمہ دشمنان صحابہ کے مکر و فریب سے ہوشیار ر ہیں۔مفتی اظہار مکرم قاسمی نے مزید بتلایا کہ دو روزہ کانفرنس کی تیاریاں شروع کی جاچکی ہیں۔آپ نے سبھی اہل ایمان سے عاشقان صحابہ سے اس عظیم الشان جلسہ سیرت صحابہ میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

سمیر چودھری

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر