Latest News

ریکس ریمیڈیز کے بانی حکیم نظیف احمد عثمانی کی اہلیہ کاانتقال، مولانا سید ارشد مدنی نے ادا کرائی نماز جنازہ، غمگین ماحول میں قاسمی قبرستان میں تدفین۔

ریکس ریمیڈیز کے بانی حکیم نظیف احمد عثمانی کی اہلیہ کاانتقال، مولانا سید ارشد مدنی نے ادا کرائی نماز جنازہ، غمگین ماحول میں قاسمی قبرستان میں تدفین۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
ریکس ریمیڈیز دہلی کے فاونڈر ڈائریکٹر وچیئرمین اور مشہور معالج حکیم نظیف احمد عثمانی مرحوم کی اہلیہ اور مسلم فنڈٹرسٹ دیوبند کے سابق سکریٹری قاضی محمد انوار کی ہمشیرہ کا علالت اور ضعیف العمری کے باعث تقریباً 95سال کی عمر میں صبح تقریباً7بجے اپنی رہائش گاہ دہلی میں انتقال ہوگیاانا للہ وانا اللہ راجعون۔ مرحومہ کا میکے اور سسرال دونوں دیوبند میں ہیں لہٰذا جیسے ہی ان کے انتقال کی خبر دیوبند پہنچی تمام عزیز واقارب اور متعلقین کا اظہار تعزیت کے لئے صفت منزل میں تانتا لگ گیا۔ مرحوم حکیم نظیف احمد عثمانی مسلم فنڈ دیوبند کے سابق سکریٹری مولانا شمیم احمد مرحومؒ اور حکیم انیس احمد مرحومؒ کے چھوٹے بھائی تھے۔سلیم احمد عثمانی اور عمیر احمد عثمانی نے بتایا کہ مرحومہ کا جسد خاکی بعد نماز ظہر صفت منزل لایا گیا ،بعدنماز مغرب احاطہ مولسری میں جمعیة علماءہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کرائی،بعد ازیں قاسمی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ہے۔

مرحومہ نہایت ملنسار خوش اخلاق صوم صلاة کی پابند اور غریب پرور خاتون تھیں۔اظہار تعزیت کرنے والوں نے مرحومہ کی صاحبزادگان منیف اختر عثمانی ومجیب عثمانی سے اس سانحہ ارتحال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کی۔دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا سفیان قاسمی،شیخ الحدیث مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی، ممتاز عالم دین مولانا ندیم الواجدی،حاجی ریاض محمود، جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید، مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی، نائب منیجر سید آصف حسین، سابق چیئرمین انعام قریشی، عید گاہ وقف کمیٹی کے سکریٹری محمد انس صدیقی ،مولانا سید محمد مدنی، قاری فوزان قاسمی، ماسٹر فضل الرحمن، فہیم نمبردار، ڈاکٹر عبید اقبال عاصم، نامور شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی،اسلامیہ انٹر کالج دیوبند کے سابق پرنسپل شمیم مرتضی فاروقی سمیت متعدد سیاسی،سماجی اور علمی وادبی شخصیات نے کے علاوہ ریکس ریمیڈیز کے چیئرمین حکیم عبدالحلیم،ڈائریکٹر شمشاد احمد، ڈائریکٹرحکیم عارف،سی اے محمد اسلم وغیرہ اور الحرمین ٹور اینڈ ٹریولس کے ڈائریکٹر طارق احمد نے دیوبند پہنچ کر نماز جنازہ میں شرکت کی اور اس سانحہ ارتحال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کی۔

Posted By: Sameer Chaudhary
DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر