Latest News

مولانا عاقل قاسمی دوسری مرتبہ مغربی یوپی کے صدر منتخب، جمعیة علماءہند کے عہدیدان اور ارباب مدارس نے پیش کی مبارکباد۔

مولانا عاقل قاسمی دوسری مرتبہ مغربی یوپی کے صدر منتخب، جمعیة علماءہند کے عہدیدان اور ارباب مدارس نے پیش کی مبارکباد۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
جمعیة علماءہند مغربی یوپی کے انتخابی اجلاس میں ایک مرتبہ پھر دارالعلوم دیوبند کے رکن شوریٰ و جامعہ بدرالعلوم گڑھی دولت کے مہتمم مولانا محمد عاقل قاسمی کو جمعیة علماءمغربی اترپردیش کا صدر منتخب کیا گیا،اس کے انتخاب پر جمعیة علماءہند کے عہدیدان،کارکنان اور اربار مدارس و متعلقین نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ آج بجنور کے نورپور میں جمعیة علماءاترپردیش کے صدر مولانا عبدالرب اور ممتاز عالم دین مفتی سید عفان منصورپوری کی زیر نگرانی منعقد جمعیة علماءمغربی یوپی کے انتخابی اجلاس میں کئی عہدیدان کو ووٹنگ جبکہ کچھ عہدیدان کو اتفاق رائے سے منتخب کیاگیا۔ جس میں اتفاق رائے سے دوسری مرتبہ مشہور و معروف شخصیت اور دارالعلوم دیوبند کے رکن شوریٰ مولانا محمد عاقل قاسمی کو جمعیة علماءمغربی یوپی کا صدر منتخب کرلیاگیا،جبکہ حافظ محمد فرقان اسعدی ،مولانا سلمان میرٹھی اورمولانا عبدالخالق مراد آبادی کو نائبین صدور جبکہ مولانا مشفق کو خزانچی منتخب کیاگیا۔

مولانا محمد عاقل قاسمی کے دو سری مرتبہ مغربی یوپی کا صدر منتخب ہونے پر جمعیة علماءضلع سہارنپور کے صدر مولانا ظہور احمد قاسمی،جنرل سکریٹری سید ذہین احمد، مجلس منتظمہ کے رکن مولانا شمشیر قاسمی، جامع مسجد گوجرواڑہ کے امام و خطیب قاری زبیر احمد قاسمی نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ مولانا شمشیر قاسمی اور قاری زبیر احمد قاسمی کہاکہ مولانا عاقل قاسمی گزشتہ طویل عرصہ سے جمعیة علماءہند کے پلیٹ فارم سے ملی،اصلاحی اور سماجی خدمات انجام دے ہیں،ان کاانتخاب حق بجانب ہے، انہوں نے کہاکہ مولانا عاقل قاسمی کی انہیں ملی،تعلیم،سماجی اور اصلاحی خدمات کے اعتراف میںانہیں دارالعلوم دیوبند جیسی عظیم ادارہ کے رکن شوریٰ اور رابطہ مدارس کے رکن عاملہ کے طورپر منتخب کیاگیا۔ انتخابی اجلاس کے دوران منتخب ہونے والے تمام عہدیدیدان کو جمعیة علماءدینی تعلیمی بورڈ اترپردیش کے صدر مفتی سید عفان منصورپوری، جمعیة علماءہند اترپردیش کے صدر مولانا عبدالرب اور مغربی علاقہ کے جنرل سکریٹری قاری محمد یامین نے بھی مبارکباد پیش کی۔
اس دوران اجلاس میں ممتاز عالم دین مفتی سید عفان منصورپوری نے خصوصی خطاب کے دوران دینی تعلیم کے تئیں بیدار پیدا کرتے ہوئے مکاتب کے قیام کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی ساتھ ہی حاضرین کو حالات حاضرہ سے روشناس کراتے ہوئے مدارس اور مساجد کے رجسٹریشن کی اہمیت سے روشناس کرایا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر