Latest News

ماں نے بہوپر پر لگایا بیٹے کے قتل کا الزام، پولیس نے نوجوان کو کیا زندہ برآمد۔

ماں نے بہوپر پر لگایا بیٹے کے قتل کا الزام، پولیس نے نوجوان کو کیا زندہ برآمد۔
سہارنپور:(رضوان سلمانی) سہارنپور میں ایک الگ طریقہ کا معاملہ روشنی میں آیا ہے، یہاں ایک خاتون نے اپنے بیٹے کے قتل کا مقدمہ قائم کرایااور قتل کا الزام بیٹے کی بیوی اور اس کے سسروال والوں پر عائد کرتے ہوئے لاش کو غائب کرنے کا الزام بھی لگایا ہے، لیکن مقدمہ قائم ہونے کے بعد پولیس نے اس معاملہ کی تفتیش شروع کی تو نوجوان کے زندہ ہونے کے ثبوت پولیس کو ملے، بعد میں پولیس نے اسے تلاش بھی کر لیا۔اب پولیس جھوٹا مقدمہ قائم کرانے کے الزام میں کار روائی کر رہی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سہارنپور کے قطب شیر علاقہ کے مانک مؤ کے رہنے والے آکاش چودھری مئی 2020میں غائب ہوگیا تھا اہل خانہ نے اس کی کافی تلاش کی لیکن اس کا کوئی علم نہیں ہوسکا ۔آکاش کے اہل خانہ نے اس کے سسرالیوں پر اس کے قتل کرنے کا الزام عائد کیا۔آکاش کی والدہ سشیلہ نے عدالت کے ذریعہ سے اگست ماہ میں آکاش کی بیوی سسر سمیت کئے افراد پر قتل کرنے اور لاش کو غائب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے تھانہ ک قطب شیر میں مقدمہ قائم کرایا تھا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کے دوران کئے پہلوں پر ایک ساتھ کام کیا اس سلسلہ میں تھانہ کتب شیر انچارج کینتورہ نے بتایا کہ ایک مرتبہ آکاش نے اپنی بیوی سے واٹس اپ کال کے ذریعہ گفتگو کی تھی جس کے بعد انہیں کچھ شک ہوا تو انہوں نے اس نمبر کی تلاش کی جس کی لوکیشن پولیس کو ہریدوار کے بہادرا باد میں ملی ۔پولیس نے بہادرا باد سے آکاش کو باحفاظت برآمد کرلیا ہے اور پولیس اسے سہارنپور لے آئی ہے اور اس سے مزید تحقیق کی جارہی ہے۔اس سلسلہ میں ایس پی سٹی راکیش کمار نے بتایا کہ ایک خاتون نے اپنے بیٹے کے قتل ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ قائم کرایا تھا جب تفتیش کی گئی تو اس کا بیٹا باحفاظت مل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹا مقدمہ کرانے والوں پر کار روائی کی جائے گی۔
DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر