Latest News

دیوبند میں جی ایس ٹی ٹیم نے مارا چھاپہ ،تاجروں میں مچی کھلبلی۔

دیوبند میں جی ایس ٹی ٹیم نے مارا چھاپہ ،تاجروں میں مچی کھلبلی۔
دیوبند:(رضوان سلمانی) گذشتہ دیر شام جی ایس ٹی کی ٹیم نے محلہ نیچل گڑھ میں ایک طالب کے یہاں چھاپہ ماری کی ۔دیر شام تک اسسٹنٹ کمشنر تاجر کے مکان پر ٹیم کے ساتھ موجود رہا ۔جی ایس ٹی کے اسسٹنٹ کمشنر رام بابو ڈپٹی کمشنر منوج کمار اور برجیش کمار کی قیادت میں ٹیم نے محلہ ٹیچل گڑھ میں ایک تاجر کے مکان پر واقع گودام میں 4گھنٹہ سے زائد وقت تک موجود رہے دیر شام تک ٹیم تاجر کے مکان پر معائنہ کرتی رہی جبکہ جی ایس ٹی محکمہ کے اسسٹنٹ کمشنر رام بابو نے بتایا کہ ٹیم کسی کی شکایت پر یہاں پر نہیں آئی ہے بلکہ روٹین معائنہ کے لئے یہاں پر پہنچی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ٹیم تاجر کے اسٹاک کی ضابطہ کے طور پر جانچ کر رہی ہے انہوں نے بتایا کہ ٹیم کو اگر یہاں پر کچھ غلط ملتا ہے تو کار روائی کی جائے گی حالانکہ 5گھنٹہ سے زائد کی کار روائی کی وجہ سے شہر کے تاجران میں افرا تفری مچی رہی۔ دوسری جانب پچھم ادیوگھ ویپار منڈ ل کے صدر وویک تایل، راجیش سنگھل،ابھیشیک متل اور اجے گرگ چھاپہ ماری کی اطلاع ملنے پر تاجر کی رہائش گاہ پر پہنچے اور انہوں نے ٹیم سے اپیل کی کہ وہ ایسے کوئی کارروائی نہ کریں جس سے تاجر ذہنی طور پر پریشان ہو ں۔انہوں نے بتایا کہ ٹیم نے انہیں یقین دلایاہے کہ وہ اسٹاک کا معائنہ کرنے آئیں ہیںجی ایس ٹی کی ٹیم نے تاجر کے گھر اور گودام کے دروازے بند کرنے کے بعد کسی بھی شخص کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی ۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر