Latest News

سلمان خورشید کے گھر پر حملہ شرمناک ۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے : ڈاکٹر منظور عالم

سلمان خورشید کے گھر پر حملہ شرمناک ۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے : ڈاکٹر منظور عالم
نئی دہلی: ( پریس ریلیز) سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کے گھر پر ہوئے حملہ کی آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے شدید مذمت کی اور کہاکہ جس بات کا انہوں نے اپنی کتاب میں تذکرہ کیاہے اس کو عملی طور پر ثابت کردیاگیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سلمان خورشید کے گھر پر حملہ کا سبب یہ ہے کہ انہوں نے ہندتوا دہشت گردی کا موازنہ داعش کی دہشت گردی سے کیا ہے ۔یہ جملہ جن لوگوں کو برداشت نہیں ہورہاہے ،جو لوگ اسے غلط ٹھہرانا چاہتے ہیں انہیں لوگوں میں سے کچھ نے حملہ کرکے عملی طو ر پر سلمان خورشید کے دعوی کو درست قرار دے دیاہے اور بتادیاہے کہ انہوںنے کچھ بھی غلط نہیں لکھاہے۔
ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہاکہ بھارت کے آئین اور دستور میں لکھنے پڑھنے اور اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے ، سلمان خورشید نے بھی اسی حق کا استعمال کرتے ہوئے اپنا ایک نظریہ پیش کیاہے ،یہ علمی اور فکری موضوع ہے جس پر بحث اور گفتگو در کار ہے ، یقینی طور پر کچھ لوگ اس سے اتفاق بھی کرسکتے ہیں اور کچھ لوگ اختلاف بھی کرسکتے ہیں لیکن اس بنیاد پر حملہ نہیں کیا جاسکتاہے اور نہ ہی اس کا کوئی جواز ہے لیکن کچھ شرپسندوں نے قانون کو ہاتھ میں لیتے ہوئے ان کے نینی تال کے گھر پرحملہ کردیاہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ سلمان خورشید بھارت کے سینئر وکیل ہیں ، متعدد مرتبہ وہ کابینہ وزر رہ چکے ہیں ، جب اتنے بڑے شخص پر حملہ ہوسکتاہے ، انہیں اظہار رائے کی آزادی پر اس طرح کے حملوں کا سامناکرناپڑرہاہے تو پھر دوسرے لوگوں کے ساتھ کیا ہوسکتاہے اسے بآسانی سجمھا جاسکتاہے ۔ڈاکٹر منظو رعالم نے کہاکہ شرپسندوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے کا نتیجہ ہے کہ ان کے حوصلہ آج اس قدر بلند ہوگئے کہ ایک سابق مرکزی وزیر کے گھر پر حملہ کرنے میں بھی انہیں خوف اور ڈر محسوس نہیں ہورہاہے ۔ یہ صورت حال بہت زیادہ تشویشناک ہے اور ملک میں جنگل راج جیسا لگ رہاہے ۔ جولوگ ایسے شرپسندوں کی پشت پناہی کررہے ہیں ان کے ساتھ یہ بھی یہ شرپسند عناصر کل ہوکر ایساہی برتائو کرسکتے ہیں ۔ اس لئے قانون پر سختی عمل کرتے ہوئے ایسے دنگائیوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی ضروری ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں ۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر