Latest News

کرناٹک میں مسلم طالب علم کی بائک پرغیرمسلم طالبہ کے بیٹھنے سےتنازعہ، شدت پسندوں کی نوجوانون کی پٹائی۔

کرناٹک میں مسلم طالب علم کی بائک پرغیرمسلم طالبہ کے بیٹھنے سےتنازعہ، شدت پسندوں کی نوجوانون کی پٹائی۔
 بنگلور: دکشن کنڑا کے بی ایس سی کے ایک مسلم طالب علم کو غیر مسلم طالبہ کو بائیک پر بٹھانے پر پٹائی کے الزام میں پولس نے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شدگان کے نام پرہلاد برنائک، گروپرساد، پرتیش بھارت اور سوکیس بتائے جاتے ہیں، بتایاجاتا ہے کہ محمدیاسین نامی بی ایس سی کا طالب علم ایک غیر مسلم طالبہ کو بائیک پر بٹھا کر لے جارہا تھا، تبھی ملزمین نے اس پر حملہ کردیا، پہلے دونوں کا نام پوچھا جب معلوم ہوا کہ طالب علم مسلمان اور لڑکی غیر مسلم ہے، تو اس کی پٹائی کردی، متاثرہ طالب علم کی شکایت پر پولس نے رپورٹ درج کرلی اور چھ ملزمین کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ دکشن کنڑ کے علاقہ میں اس طرح کے واقعات کئی مرتبہ پیش آچکے ہیں، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ یاسوراج بومئی نے اسمبلی میں اس سلسلے میں کیے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاتھا کہ دونوں فریقوں کو سمجھداری سے کام لیناچاہئے۔

ایجنسی انپیٹس کے ساتھ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر