Latest News

سینئر صحافی رضوان سلمانی کو صدمہ، ہمشیرہ کا انتقال۔

سینئر صحافی رضوان سلمانی کو صدمہ، ہمشیرہ کا انتقال۔ 

دیوبند:(سمیر چودھری)   سینئر صحافی رضوان سلمانی کی ہمشیرہ کا گذشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی علمائ،اساتذہ، صحافیوں اور علمی،ادبی شخصیات کے علاوہ شہر کے سرکرہ افراد نے ان کی رہائش گاہ محلہ بیرون کوٹلہ پہنچ کر پسماندگان سے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کی۔رضوان سلمانی نے بتایا کہ ہمشیرہ صاحبہ شوگر کی مریضہ تھیں اور اپنا روٹین چیک اپ کرانے کے لئے مظفرنگر گئی تھیں جہاں دوران علاج ان کا انتقال ہوگیا ۔جمعہ کی نماز سے قبل 10:30بجے دارالعلوم دیوبند کے احاطہ مولسری میں مرحومہ کی نماز جنازہ مفتی عفان منصور پوری نے ادا کرائی ۔بعد ازاں شاہ ولایت قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔مرحوم تقریباً 60 سال کی تھیں۔اظہارِ تعزیت کرنے والوں میں مولانا ندیم الواجدی،ڈاکٹر انور سعید،ڈاکٹر اختر سعید،مولوی محمد طیب قاسمی،منیجر مسلم فنڈسہیل صدیقی،سید آصف حسین،عدیل صدیقی،عمیر احمد عثمانی،منوج سنگھل،اطہر عثمانی،ایم افسر،تحسین خاں ایڈوکیٹ،نسیم انصاری ایڈوکیٹ،مولانا نسیم اختر شاہ،وقاص ہاشمی،سلیم عثمانی،ڈاکٹر افضال،ارشد صدیقی،اسعد صدیقی اور ڈاکٹر ایس اے عزیزکے علاوہ دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔ دوسری جانب گذشتہ روز محلہ بیرون کوٹلہ کے باشندہ اور کانگریسی لیڈر افضال قریشی کی اہلیہ کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔جن کی نماز جنازہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے ادا کرائی ۔بعد ازاں معہد انور سے متصل آبائی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔

......................................................................................

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر