Latest News

ریل مسافرین کو بڑی راحت، کورونا کے بعد اب ایک مرتبہ پھر اپنے پرانے نمبروں کے مطابق چلے گیں سبھی ٹرینیں۔

ریل مسافرین کو بڑی راحت، کورونا کے بعد اب ایک مرتبہ پھر اپنے پرانے نمبروں کے مطابق چلے گیں سبھی ٹرینیں۔
دیوبند: (رضوان سلمانی)
ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے راحت بھری خبر یہ ہے کہ 80فیصد ٹرینوں کے نمبرات میں تبدیلی کردی گئی ہے ۔ سہارنپور سے ہوکر گزرنے والی بیگم پورہ ، سدبھاﺅنا ، امرناتھ، ہم گری، چھتیس گڑھ اور باڑھ میر ایکسپریس سمیت تمام ٹرینیں اپنے پرانے نمبر پر چلنے لگی ہےں۔ ٹرینوں میں پرانا کرایا بھی متعین کردیا گیا ہے ، روزانہ بڑی تعداد میں مسافر ان میں ریزرویشن کرارہے ہیں۔ کورونا کے دور میں ٹرینوں کو اسپیشل بناکر چلایا گیا ٹرینوں پر اسپیشل کا ٹیگ لگتے ہی کرایہ میں اضافہ کردیا گیا تھا جس کے سبب مسافروں کی جیب پر اچھا خاصہ اثر پڑا ،اب کورونا وائرس کم ہوا تو محکمہ ریلوے نے گزشتہ ہفتے احکامات جاری کئے اور ٹرینوں کو پرانے نمبرات پر چلانے کا فیصلہ لیا ۔اب ٹرینوں کے پرانے کرایہ پر شروع ہونے سے ریزرویشن کرانے والے مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

نئے احکامات کے مطابق ٹرینوں سے اسپیشل کا ٹیگ ہٹنے سے کرایہ 30فیصد کم ہوگیا ہے ، ٹرینوں پر اسپیشل ٹیگ لگنے سے سلیپر کاکرایہ جہاں 385روپے تھا ، جب کہ اے سی تھری کا کرایہ 1105روپے تھا، لیکن اسپیشل ٹیگ ہٹنے اورپرانے نمبروں پر شروع ہونے سے سلیپر کرایہ 145روپے اور اے سی کا 505روپے تک کرایہ کم ہوگیا۔ ٹرینوں کا کرایہ کم ہونے سے مسافروں کو بڑی راحت ملی ہے، اس سلسلہ میں سی ایم آئی ریلوے پردیپ گہلوترا نے بتایاکہ کورونا کے دور میں جن ٹرینوں کو اسپیشل ٹیگ لگاکر چلایا گیا تھا ، ان سے اسپیشل ٹیگ ہٹاکر پرانے نمبرات سے ٹرینوں کو شروع کیا گیا ہے، جس کے سبب ٹرینوں کا کرایہ بھی پہلے جتنا ہوگیا ہے جس سے مسافروں کو کافی راحت ملے گی۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر