Latest News

دیوبند کے بازاروں میں ای رکشا کے داخلے سے لوگوں کو سخت پریشانی، متعینہ روٹ پر چلانے کا مطالبہ۔

دیوبند کے بازاروں میں ای رکشا کے داخلے سے لوگوں کو سخت پریشانی، متعینہ روٹ پر چلانے کا مطالبہ۔
دیوبند:(رضوان سلمانی)
کورونا سے راحت ملنے کے بعد ایک مرتبہ پھر شہر کے بازاروں میں جام لگنے لگے ہیں ، عالم یہ ہے کہ دوکانوں کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں بازاروں میں ہوکر گزررہی ای رکشا چلنے سے لوگوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ شہر کے مین بازار ، ایم بی ڈی چوک، لہسواڑہ، ریتی چوک، نیچل گڑھ، شاہ جی لال، مینا بازار ہنومان چوک، اسلامیہ بازار، دیوان گیٹ ، دارالعلوم چوک اور رشیدہ مسجد سمیت دیگر بازاروں میں اتوار کے علاوہ دیگر دنوں میں پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیاہے ، عالم یہ ہے کہ بازاروں میں دوکانوں کے سامنے کھڑی موٹر سائیکلیں سڑکوں پر ٹھیا جمائے کھڑے ریڑھی والے جہاں سڑکوں کو چھوٹا کررہے ہیں وہیں رہی سہی سڑک پر دوڑ رہے ای رکشاﺅں نے پوری کردی ہے ۔ جس کے سبب ہنوما ن چوک سے ایم بی ڈی چوک تک سات سو میٹر کاراستہ پار کرنے میں آدھا گھنٹہ گزر جاتا ہے۔ 
سڑکوں پر کھڑے ہوکر ریڑھیوں پر ایک ہی جگہ جمے رہنے سے سڑک صبح 10بجے سے 8بجے تک جام رہتی ہے جس کے سبب موٹر سائیکل پر سوار اب بازارو ں میں آنے کے لئے چھوٹی گلیوں سے ہوکر گزرنے لگے ہیں۔ نگرادھیوگ ویاپار منڈل کے صدر منوج سنگھل نے کہا کہ اس سلسلہ میں انتظامیہ سے کئی مرتبہ مطالبہ کیا جاچکا ہے کہ ای رکشاﺅں کو متعینہ روٹ سے چلایا جائے ۔ اس سلسلہ میں ایس ڈی ایم دیپک کمار نے بتایا کہ وہ حالات کا جائزہ لے کر سڑکوں پر لگنے والے جام سے علاقہ کے باشندوں کو جلد ہی نجات دلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ای رکشاپولروں کے روٹ کے لئے احکامات جاری کئے جائیں گے ۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر