Latest News

شان رسالت میں گستاخی کرنے والے نرسمہا نند اور وسیم رضوی کے خلاف این ایس اے کے تحت کارروائی کے مطالبہ کو لیکرصدر جمہوریہ کو بھیجا میمورنڈم۔

شان رسالت میں گستاخی کرنے والے نرسمہا نند اور وسیم رضوی کے خلاف این ایس اے کے تحت کارروائی کے مطالبہ کو لیکرصدر جمہوریہ کو بھیجا میمورنڈم۔
سہارنپور:(رضوان سلمانی)
آل انڈیا راہل گاندھی کانگریسی کمیٹی کے ضلع کارکنان نے صدر جمہوریہ ہند کو میمورنڈم بھیج کر ڈاسنا مندر کے مہنت نرسمہانند اور شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے ذریعہ شان رسالت میںکی گئی گستاخیوں پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے دونوںکے خلاف سنگین دفعات بشمول این ایس اے کے تحت کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔
آج بعد نماز جمعہ آل انڈیا راہل گاندھی کانگریسی کمیٹی کے ضلع صدر لیاقت علی کی قیادت میں کارکنان نے صدر جمہوریہ کو بھیجے گئے شکایتی میمورنڈم میں بتایا نرسمہانند اور وسیم رضوی مسلسل شان رسالت میں گستاخی کرنے کی جرات کررہے ہیں،جس سے پوری دنیا میں بسنے والے بالخصوص ہندوستانی مسلمانوںمیں سخت غم وغصہ پایا جارہاہے، نرسمہا نندمتعدد مرتبہ اپنے بیانوں اور عمل سے شان نبی میں گستاخی کامرتکب ہوچکاہے، اتنا ہی نہیں بلکہ وسیم رضوی نے(نعوذ بااللہ) کلام الٰہی میں کی آیات کو ہٹانے کامطالبہ لیکر سپریم کورٹ پہنچ گیا،جہاں اسے منہ کی کھانی پڑی۔ 

میمورنڈم میں کہاگیاہے کہ ہمارا ملک امن و شانتی کاگہوارہ ہے،جہاں کی کنگا جمنی تہذیب کی پوری دنیا میں مثال دی جاتی ہے، لیکن اس کے باوجود منظم سازش کے تحت کچھ لوگ ملک میں دہشت گردی پھیلاکر ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں،جس کے خلاف ٹھوس کارروائی کی جانی چاہئے، مقدس مذہبی شخصیات کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف سخت قانون بننا چاہئے اور ایسے لوگوںکے خلاف سنگین دفعات کے ساتھ ساتھ این ایس اے کے تحت کارروائی کی جانی چاہئے، مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والے اور مقدس مذہبی شخصیات کی شان میں گستاخی کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں ملنی چاہئے۔ میمورنڈم میں مطالبہ کیاگیاہے ان دونوں کو خلاف سخت کارروائی کی جائے اور انہیں جیل میں ڈالا جائے۔ 
میمورنڈم بھیجنے والوں میں ضلع صدر لیاقت علی کے علاوہ مولانامحمد معاذ،حاجی محمد اسلام،شاہنواز عرف سونوقریشی،حاجی محمد طاہر،سرفراز قریشی،حاجی حفظ الرحمن،محمد ذیشان،محترم قریشی وغیرہ سمیت دیگر کارروائی موجودرہے۔ قبل ازاں اس مناسبت سے منعقد پروگرام میں مقررین نے سیرت رسول پر روشنی ڈالی۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر