Latest News

بھائی نے سگی بہن پر ہی لگائے لوگوں کو بلیک میل کرنے، روپیہ ہڑپنے اور غلط کاموں میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات۔

بھائی نے سگی بہن پر ہی لگائے لوگوں کو بلیک میل کرنے، روپیہ ہڑپنے اور غلط کاموں میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
دیوبند کوتوالی علاقہ کے ایک شخص نے اپنی سگی بہن پر لوگوںکو بلیک میل کرنے اور اس کے ساڑھے چھ لاکھ روپیہ ہڑپنے کاالزام عائدکیاہے، روپیہ واپس مانگنے پر بہن اور بانجی پر ریپ کے جھوٹے کیس میں پھنسانے کی دھمکی دینے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے شکایتی پورٹل پر شکایت بھیج کر اور کوتوالی انچارج کو تحریر دے کر بہن کے خلاف کارروائی کرنے و اس کی رقم واپس دلائے جانے کی مانگ کی ہے۔ گاو ¿ں بچٹی کے باشندہ جوا د حسین ولد سراج الدین نے وزیر اعلیٰ کے پورٹل پر بھیجی گئی اپنی تحریری شکایت میں بتایا ہے کہ میری بہن منّی کا چال چلن ٹھیک نہیں ہے ،جس کے سبب اس نے اپنی دو شادیاں توڑ دی جبکہ تیسری شادی اس نے دہلی میںکی ہے اور وہ وہیں پر مقیم ہے، اس کے شوہر کا انتقال ہوگیاہے، جس کے بعدوہ اپنی جوان بیٹی کے ساتھ غلط کاموں میں ملوث ہو گئی اور لوگوںکو بلیک میل کرنے لگی، جس کی اطلاع مجھے ابھی ہوئی ہے۔
جواد نے بتایاکہ میری بہن نے مجھ سے ایک پلاٹ کی خریداری کے لئے سال 2020 اور 2021 میں دو مرتبہ کرکے ساڑھے چھ لاکھ روپیہ بطور ادھار لیئے تھے ،لیکن اپنے روپیہ واپس مانگنے پر میری بہن منّی اور اس کی بیٹی مجھے ریپ کے جھوٹے کیس میںپھنسوانے اور اپنے ذہنی معذور بیٹے کا قتل کرکے قتل کا الزام میرے اوپر لگانے کی دھمکی دے رہے ہیں،اتنا ہی نہیں بلکہ وہ کہتی ہیںہم نے تیرے روپیہ ہضم کرلئے اور اگر تو نے کوئی قانونی کارروائی کی تو تیرا انجام اچھا نہیں ہوگا۔ متاثرہ نے بتایاکہ میری بہن اور بانجی نے مجھے اعتماد میں لیکر میرے ساتھ دھوکہ کرکے میرے روپیہ ہڑپ لئے،وزیر اعلیٰ کو بھیجی گئی شکایت میں متاثرہ نے بتایاکہ میںمذکورہ معاملہ کی شکایت لیکر تھانہ گیا لیکن پولیس نے اس سلسلہ میںمیری کوئی مدد نہیں کی ہے، متاثرہ نے بہن کے خلاف کارروائی کرنے اور اپنے روپیہ واپس دلانے کی مانگ کی ہے۔ اس سلسلہ میں ایک تحریر تھانہ انچارج دیوبند کو بھی دی گئی ہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر