Latest News

وسیم رضوی نے جاری کیا اپنا وصیت نامہ، کہا میرے جنازے کو دفن نہیں بلکہ ہندو رسم و رواج کے مطابق نذر آتش کیا جائے۔ کہا میرے قتل کی ہو رہی سازش۔

وسیم رضوی نے جاری کیا اپنا وصیت نامہ، کہا میرے جنازے کو دفن نہیں بلکہ ہندو رسم و رواج کے مطابق نذر آتش کیا جائے۔ کہا میرے قتل کی ہو رہی سازش۔
نئی دہلی: شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی موت کے بعد ان کی تدفین نہ کی جائے گی۔ اس کے لیے اُنہوں نے وصیت بھی تیار کر لی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت کے بعد ان کی لاش ہندو دوستوں کے حوالے کر دی جائے، وہی ان کی آخری رسومات ہندو رسم و رواج کے مطابق ادا کرینگیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاسنا مندر کے مہنت نرسمہا نند سرسوتی اُنکی چتا کو آگ لگاينگیں۔ رضوی نے یہ بھی الزام لگایا کہ مسلمان انہیں قتل کرنے اور سر قلم کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔
وسیم رضوی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ 'مجھے قتل کرنے اور انڈیا اور انڈیا سے باہر میرا سر قلم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ مجھ پر انعامات رکھے جا رہے ہیں۔ میرا جرم اتنا ہے کہ میں نے انسانیت کے خلاف نفرت پھیلانے والی 26 آیات ( نعوذباللہ) کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ اب مسلمان مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ مجھے کسی قبرستان میں جگہ نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا، 'میرے مرنے کے بعد امن رہے، اس لیے میں نے وصیت نامہ لکھا ہے کہ جو میرا ہندو دوست ہے، وہ ان کو لکھنؤ میں دے دیا جائے اور میرا جنازہ چتا بنانے کے بعد دفن نہ کیا جائے بلکہ ہمارے یتی نرسمہا نندا سرسوتی جی میری چتا میں آگ دیں گے، میں نے انہیں اجازت دی ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر