Latest News

دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث مفتی عبدالرزاق امروہوی کے والد محترم کا اِنتقال۔

دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث مفتی عبدالرزاق امروہوی کے والد محترم کا اِنتقال۔
                  فوٹو: مفتی عبد الرزاق امروہوی۔

دیوبند: ایشیاء کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث مفتی عبدالرزاق امروہوی کے والد محترم کا علالت کے باعث اتوار کی شب تقریبا دس بجے انتقال ہو گیا ہے، ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی اساتذه دارالعلوم دیوبند، طلباء، دیگر علماء کرام اور متعلقین میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
جیسے ہی مفتی عبد الرزاق کے والد کے انتقال کی خبر دیوبند پہنچی تو یہاں ان کی رہائش گاہ پر کا علماء کا تانتا لگ گیا، اس موقع پر مولانا سےاظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ مفتی عبدالرزاق امروہوی نے بتایا کی والد محترم کی عمر تقریبا 90 برس تھی اور وہ گزشتہ کچھ روز سے علیل تھے۔ آج تقریباََ ساڑھے نو بجے شب انکا اِنتقال ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ نماز جنازہ بعد نماز ظہر امروہہ کے ہیبت پور گاؤں میں ادا کی جائے گی اور وہیں والد محترم کی تدفین عمل میں آئے گی۔ مفتی عبدالرزاق دیر شب دیوبند سے امروهہ کے لئے روانہ ہو گئے۔

مفتی عبدالرزاق کے والد کے انتقال پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی، نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی، مفتی راشد اعظمی، مولانا محمد سلمان بجنوری، مولانا جرار اور قاری ممتاز احمد قاسمی وغیرہ سمیت ادارے کے جملہ اساتذہ اور طلباء نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر