Latest News

مدنی ٹور اینڈ ٹریولس کے برانچ آفس کے افتتاح کے موقع پر مفتی سید عفان منصورپوری کی اسلامی اصولوں کے مطابق تجارت کرنے کی تلقین۔

مدنی ٹور اینڈ ٹریولس کے برانچ آفس کے افتتاح کے موقع پر مفتی سید عفان منصورپوری کی اسلامی اصولوں کے مطابق تجارت کرنے کی تلقین۔
دیوبند:(سمیر چودھری) مدنی ٹور اینڈ ٹریولس کی برانچ آفس کا افتتاح گزشتہ شب ممتاز عالم دین مفتی سید عفان منصورپوری کی دعاءکے ساتھ کیاگیا، اس موقع پر انہوںنے تجارت کے اصولوں پر روشنی ڈالتے ہوئے حلال رزق کمانے اور حرام سے بچنے کی تلقین کرتے ہوئے اس کے نفع نقصان سے حاضرین کو روشناس کرایا۔ 
محلہ پٹھانپورہ ریتی چوک میںواقع مدنی ٹور اینڈ ٹریولیس کے برانچ آفس کا افتتاح کیاگیا۔ اس دوران جامع مسجد امروہہ کے استاذ حدیث و مشہور عالم دین مفتی سید عفان منصورپوری نے کہاکہ قرآن و حدیث میں واضح طور پر حلال رزق کمانے کا حکم دیاگیا اور حرام رز ق سے بچنے کی تلقین کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ تجارت بہترین اور برکت والا عمل ہے، تجارت میں اللہ پاک نے برکت رکھی ہے، بشرط کہ تجارت اسلامی اصولوں اور قوانین کے مطابق کی جائے۔ انہوںنے حاضرین سے سنت کے مطابق زندگی گزارنے اور سنت نبوی کے مطابق اپنے تمام دنیاوی امور انجام دینے پر زو ر دیا اور کہاکہ جب تک ہم اپنے تمام کام اسلامی طورطریقہ کے مطابق انجام نہیںدینگے اس وقت تک کامیابی ممکن نہیں ہے۔انہوںنے یہ بھی کہاکہ اچھے اخلاق اور بہترین وشفاف معاملات مذہب اسلام کی اساس ہے اور یہی وہ عمل ہے جس کے سبب پوری دنیا میں اسلام نے فروغ پایا ہے، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے اخلاق و معالات کو سنت نبوی کے مطابق ڈھالیں اور قرآن و حدیث کے بتائے ہوئے طریقہ کے مطابق اپنی زندگی گزاریں اور اسی کی روشنی میں اپنی نسلوں کی تربیت کریں۔

 اس موقع پر مفتی سید عفان منصورپوری نے کاروبارمیں خیرو برکت کے لئے دعاءکرائی۔ مدنی ٹور اینڈ ٹریولس کے ڈائریکٹر عمیر احمد عثمانی نے بتایاکہ ریتی چوک میں مدنی ٹریولس کا برانچ آفس قائم کیاگیا،جہاں حج و عمرہ ،ریلوے اور ایئر ٹکٹ اور اے ٹی ایم و آدھا کارڈ سے لین دین کا عمل کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ علاقہ کے لوگوں کی سہولیات کے لئے اس آفس کا قیام کیاگیا۔ ا س موقع پر صد رالدین انصاری،سلیم احمد عثمانی،رضوان انصاری،عمران سلمانی، صدام سلمانی ،یاسر عثمانی وغیرہ سمیت دیگر افراد موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر