Latest News

کھتولی میں جمعیة علماءہند کی میٹنگ میں تحصیل صدر مولانا سعد کی ووٹ بنوانے میں تساہلی نہ برتنےکی اپیل۔

کھتولی میں جمعیة علماءہند کی میٹنگ میں تحصیل صدر مولانا سعد کی ووٹ بنوانے میں تساہلی نہ برتنےکی اپیل۔
مظفر نگر:(سمیر چودھری) جمعیة علماءتحصیل کھتولی مظفر نگر کی ایک میٹنگ کا انعقاد مدرسہ محمودیہ پوربالیان میں کیاگیا، جس کی صدارت مولانا سعد صدرجمعیة علماءتحصیل کھتولی نے کی اور نظامت کے فرائض مفتی عبدالقادر قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیة علماءتحصیل کھتولی نے انجام دئیے۔اس موقع پر مولانا سعد نے کہا جمعیة علماءہند کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور ملک کی آزوادی و آزادی کے بعد سے امت مسلمہ کے لئے وہ نمایاں خدمات انجام دیں ہے جنکو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔جمعیةعلماءنے دہشت گردی کے الزام میں ملوث بے قصور نوجوانوں کی پیروی کرکے انکو ان الزامات سے بری کرایا اور ہمیشہ خدمت خلق میں پیش پیش رہی ہے۔

مفتی محمد عثمان و مفتی عبدالقادر قاسمی نے ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں ووٹ کی اہمیت سب سے زیادہ ہے اور ووٹ کی شرعی حیثیت بھی واضح ہے لیکن ہم لوگ ووٹ بنوانے میں سستی اور کاہلی سے کام لیتے ہیں جس کے نتیجے میں ہماری کثیر تعداد میں ووٹ نہیں بن پاتی ہیں اور ہم میں سے بہت سے لوگ حق رائے دہی سے محروم رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ نومبر میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ سازی مہم جاری ہے اس لیے جن لوگوں کی ووٹ نہیں بن پائی ہے وہ اپنی ووٹ بنوا لیں۔

میٹنگ میں قاری عبدالرحمن حسینی و مولانا جاوید نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ میٹنگ کا آغاز قاری خادم کی تلاوت اور قاری شعیب کی نعت سے ہو۔اآخر میں پروگرام کے کنوینر مولانا خالد نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر حافظ محمد انیس،قاری شعیب،مولانا ذکریا،فوجی نور حسن،مولانا طاہر،قاری اس محمد،قاری محب الرحمن، مولانا جاوید، ڈاکٹرعرفان، چودھری عمران، فوجی حسن الدین، محمد رضوان وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر