Latest News

سہارنپور پولیس نے کیابڑے گاڑی چور گروہ کا پردہ فاش،لگژری گاڑیاں برآمد، ریلوے پولیس نے پکڑا ٹرینوں میں چوری اور ڈکیتی کرنے والا گروہ۔

سہارنپور پولیس نے کیابڑے گاڑی چور گروہ کا پردہ فاش،لگژری گاڑیاں برآمد، ریلوے پولیس نے پکڑا ٹرینوں میں چوری اور ڈکیتی کرنے والا گروہ۔
سہارنپور: (سمیر چودھری) سہارنپور کرائم برانچ اور تھانہ کوتوالی صدر پولیس کو بڑی کامیابی ملی، پولیس نے بین ریاستی گاڑی چور گروہ کے 5 ملزمان گرفتارکئے ہیں اور ان کے قبضے سے 15 چوری کی لگژری کاریں، ایک بولیرو پک اپ، ایک آئی سر کنٹینر، ایک مہندرا ٹریکٹر، 5 موٹر سائیکلیں کے علاوہ غیر قانونی اسلحہ برآمد کیاہے۔سہارنپور کی کرائم برانچ پولیس اور کوتوالی صدر پولیس کوآج اس وقت بڑی کامیابی ملی ہے، جب پولیس بین ریاستی گاڑی چور گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جو اب تک سیکڑوں گاڑیاں چوری کر چکے ہیں۔ سہارنپور میں آئے نئے ایس ایس پی آکیش تومر کی قیادت میں پولیس نے آج بڑے گرودہ کا پردہ فاش کیاہے، سہارنپور پولیس نے 5 ملزمین کو گرفتار کیا گیا جبکہ دو ملزمین ابھی تک مفرور ہیں، پولیس کی جانب سے مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے اور سہارنپور پولیس کا یہ بڑا کارنامہ بتایاجارہاہے۔ 

گرفتاری کرنے والی ٹیم کو ایس ایس پی کی جانب سے 25000 روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے، سہارنپور کے ایس ایس پی آکاش تومر نے پریس کانفرنس میں اس واقعہ کا انکشاف کیا اور کہا کہ یہ لوگ حادثات میں تباہ ہوجانے والی گاڑیوںکے چیچس نمبر چوری کی گئی گاڑیوں میں استعمال کرتے تھے اور دھوکہ دھڑی سے ان گاڑیوںکو فروخت کرنے کام کرتے تھے۔

دوسری جانب سہارنپور کے ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 4 پر چیکنگ کے دوران 4 شرپسند وں کو گرفتار کیاگیا ۔ملزمان کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول اور 10 کارتوس، 19 موبائل، 2 گم شدہ فون، 1 چین پنڈل اور ایک پیلی دھات کی انگوٹھی برآمدکی ہے۔چاروںشاطر ملزمان گروہ بنا کر اتر پردیش، اتراکھنڈ اور ہریانہ جانے والی ٹرینوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں انجام دیتے تھے۔پکڑے گئے ملزموں میں جانی عرف شبھم، جانی عرف ڈھول، اُپکار اور مونو ساکن سنہری کھڑکھڑی اور جانکھیڑا ضلع سہارنپور کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔جی آر پی ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں بھی مصروف ہے۔ پورے واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے ایس پی ریلوے سیکشن مرادآباد ڈویزن اپرنا گپتا نے ضلع سہارنپور جی آر پی تھانے پہنچ کر پریس کانفرنس کرنے کے بعد اس واقعہ کا انکشاف کیا۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر