Latest News

سلمان خورشید کی کتاب پر مسلم راشٹریہ منچ اور ہندو جاگرن منچ کو سخت اعتراض، سلمان خورشید کا پتلا جلا کر کتاب پر پابندی اور خورشید کے خلاف کارروائی کی مانگ۔

سلمان خورشید کی کتاب پر مسلم راشٹریہ منچ اور ہندو جاگرن منچ کو سخت اعتراض، سلمان خورشید کا پتلا جلا کر کتاب پر پابندی اور خورشید کے خلاف کارروائی کی مانگ۔
دیوبند:(رضوان سلمانی) مسلم راشٹریہ منچ نے سلمان خورشید کی کتاب سن رائز اوور ایودھیا پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا اور قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔مسلم راشٹریہ منچ کے ضلع کنوینر راو ¿ مشرف علی نے کہا کہ سلمان خورشید نے اپنی کتاب میں بھارت بھارتیہ تہذیب کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان خورشید نے اپنے بڑوں اور ملک کی روایات پر کیچڑ اچھالنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بوکو حرام بیٹیوں کو بیچیتا اور اسکی اسمنگلنگ کرتاہے، جبکہ ہندو اور ہندوتوا ایسا نہیں کرتے۔ راو ¿ مشرف نے کہا کہ ہندو کا مطلب ہے سبھی کی خوشی اور صحت مندی سے ہے جبکہ ہندوتوا کا مطلب خواتین کا احترام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سلمان خورشید کے دل میں اسلام ہوتا تو وہ کبھی اپنے بزرگوں کی توہین نہ کرتے، انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ بجرنگ دل، وشو ہندو پریشد اور آر ایس ایس نے کسی کو جسمانی، سماجی، ذہنی اور معاشی نقصان پہنچایا ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے ملک کا حصہ ہے اور ہم اسے واپس لیں گے۔دوسری جانب سہارنپور شہر میں آج ہندو جاگرن منچ کے ضلع اورشہر سہارنپور کے کارکنوں نے کانگریس لیڈر سلمان خورشید کا پتلا جلایا، ہندو جاگرن منچ نے کہا ہے کہ کانگریس لیڈر سلمان خورشید نے اپنی کتاب میں ہندوتوا کا موازنہ دہشت گرد تنظیم داعش اور بوکو حرام جیسے جہادیوں سے کیا ہے۔ انہوں نے سلمان خورشید کے خلاف کارروائی اور کتاب 'سن رائز اوور ایودھیا' پر فوری پابندی عائدکرنے کامطالبہ کیا۔کارکنان نے سہارنپور کے حقیقت نگر میں کے رام لیلا میدان میں جمع ہوکر سلمان خورشید کاپتلہ نذر آتش کیا اور سلمان خورشید کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا، اس موقع پر پرمکھ ٹھاکر سوریا کانت سنگھ نے کہا کہ کانگریس کے رہنما سلمان خورشید کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، سلمان خورشید نے 10 نومبر کو اپنی کتاب 'سن رائز اوور ایودھیا' کا اجراءکیا تھا، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ہندوتوا سادھو سنتوں کے سناتن اور قدیم ہندو مذہب کو الگ کر رہا ہے ،او ر انہیں دہشت گرد تنظیم داعش اور بوکو حرام سے جوڑا ہے۔
فوٹو: راو ¿ مشرف علی

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر