Latest News

اپنے اعمال وعقائد کی درستگی اور نسل نو کی تعلیم و تربیت کے لیے ہر شخص کا فکر مند ہونا لازمی: جلسہ اصلاح معاشرہ میں مفتی سید عفان منصورپوری کاخطاب۔

اپنے اعمال وعقائد کی درستگی اور نسل نو کی تعلیم و تربیت کے لیے ہر شخص کا فکر مند ہونا لازمی: جلسہ اصلاح معاشرہ میں مفتی سید عفان منصورپوری کاخطاب۔
دیوبند:(سمیر چودھری) محلہ پٹھانپورہ میں واقع قدیم جامع مسجد کی منتظمہ کمیٹی کی جانب سے ایک اصلاح معاشرہ پروگرام کاا نعقاد کیاگیا،جس میں ممتاز عالم دین اور جامع مسجد امروہہ کے سینئر استاذ حدیث مفتی سید عفان منصورپوری نے شرکت کرکے معاشرہ میں پھیل رہی برائیوں پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے حاضرین مجلس سے تما لہو لعب ترک کرکے اللہ کی رسی مضبوطی سے تھامنے کی تلقین کی اور کہاکہ یہی وہ راستہ ہے جس میں دونوں جہاں کی کامیابی کا راز مضمر ہے۔
 بعد نماز عشاءمسجد میں منعقد اس جلاس میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے مفتی سید عفان منصورپوری نے حاضرین جلسہ کی توجہ تعلیم اور دین کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہاکہ آج ہماری جملہ پریشانیوں کا اصل سبب دین سے دوری ہے، بڑے افسو س کی بات ہے کہ ہمارے معاشرہ میں جن کا کامیاب ترین لوگوں میں شمار ہوتاہے وہ بھی قرآن ،نماز اور اللہ کے بتائے ہوئے راستے سے دور ہیں،جو ہم سب کے لئے لمحہ ¿ فکریہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ آج جو دشمن اللہ نے ہم پر مسلط کئے ہوئے ہیں اگر ہمارا یہی حال رہا تو کوئی شبہ نہیں کہ کل اللہ تعالیٰ کی طرف اور بڑے دشمنوںکی یلغار ہمارے اوپر آئے ، انہوں نے کہاکہ پورا نظام اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میںہے اسلئے آج جو بھی لوگ مسلط کئے جارہے ہیں وہ سب ہماری بداعمالیوں کا نتیجہ ہے، انہوںنے کہاکہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہمارے کتنے ہی بھائی بہن قرآن کریم تک پڑھنا نہیں جانتے، نمازوں کی طرف ان کی توجہ نہیں ہے ،اللہ اور اس کے رسول کے بتائے راستے سے کو سوں دور ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں دوسروں پر الزام تراشیوں کے بجائے خود اپنے اندر جھانکنا چاہئے اور دین سے جُڑ کر اپنے عقائد و اعمال درست کرنے کی فکر کرنی چاہئے۔ جب تک دین کی محبت اور اس کے تئیں رغبت ہمارے اندر پیدا نہیں ہوگی اس وقت تک سیدھا راستہ نہیں ملے گا، اسلئے ہر لمحہ اس کی فکر کرنی چاہئے۔اپنے اندر قرآن سیکھنے، دین سیکھنے اور نماز پڑھنے کا جذبہ پیدا کریں،خیر اور بھلائی کے کام کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کریں اور اپنی نسلوںکی دینی ماحول میں تربیت کریں۔ 

مفتی سید عفان منصورپوری نے معاشرہ میں پھیل رہی مختلف قسم کی برائیوں اور نت نئے فتنوں کا ذکر کرتے ہوئے ان سے بچنے کی تلقین کی اور تعلیم کی اہمیت سے حاضرین کو روشناس کراتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنی نسلوںکو دینی اور دنیاوی علوم سے روشناس کرانا چاہئے۔انہوںنے کہاکہ تعلیم وہ واحد ہتھیارہے جس سے پوری دنیاکو فتح کیاجاسکتاہے، اسلئے معاشرہ کو سو فیصد تعلیم یافتہ بنانے کے لئے ہر شخص کو اپنے حصہ کی ذمہ داری نبھانی چاہئے۔ مفتی سید عفان منصورپوری کی رقت آمیز دعاءپر جلسہ کا اختتام ہوا۔ آخر میں مسجد کی منتظمہ کمیٹی کے ذمہ داران نے سبھی لوگوں کا شکریہ اداکیا،پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر