Latest News

تریپورہ تشدد: ٹی ایم سی ممبران پارلیمنٹ کی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات۔

تریپورہ تشدد: ٹی ایم سی ممبران پارلیمنٹ کی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات۔
نئی دہلی: تری پورہ تشدد معاملے کو لے کر ترنمول کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک وفد سوموار کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی، میٹنگ کے بعد ترنمول کانگریس کے ممبرپارلیمنٹ کلیان بنرجی نے کہاکہ وزیر داخلہ امیت شاہ کو تحریری طور پر اپنی بات دی ہے، کیا کیا فالٹ ہورہا ہے تری پورہ میں یہ سب ہم نے امیت شاہ صاحب کو بتادیا ہے، وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ہم نے تری پورہ کے وزیر اعلیٰ سے اتوار کو بات کی تھی اور اب وہ تری پورہ معاملے میں ان سے رپورٹ لیں گے۔

وہیں ترنمول کانگریس کے ممبرا پارلیمنٹ سوگت رائے نے کہاکہ ہم نے وزیر داخلہ کو میمورنڈم دے دیا ہے، انہوں نے کہاکہ تشدد نہیں ہوگا، ہمارا اہم مطالبہ تھا کہ اور تشدد نہیں ہوناچاہئے ، ہمارے لوگوں پر فرضی مقدمہ درج نہیں ہونے چاہئیں، اور تری پورہ میں امن ہوناچاہئے۔ تری پورہ میں بی جے پی اور ٹی ایم سی کے درمیان بلدیاتی انتخابا ت سے پہلے تعطل کے حالات پیدا ہوچکے ہیں، اسی کو لے کر ایک طرف ترنمول کانگریس نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے تو دوسری طرف تری پورہ کی بلپو دیو دحکومت کو برخاست کرنے اور جمہوریت کے قیام کا مطالبہ لے کر وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات بھی کی گئی، وزیر داخلہ سے ہوئی میٹنگ کے بعد ترنمول کانگریس کے لیڈران نے کہاکہ وزیر داخلہ نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر