ووٹر بیداری مہم کےتحت دارالعلوم فیض محمدی کی جانب سے ہدایات جاری، اس مہم میں اپنی حصہ داری کو یقینی بنایا جائے: مولانا قاری محمد طیب قاسمی۔
آنند نگر، مہراج گنج: (عبید الرحمن الحسینی) اترپر دیش میں ہونے والے چناؤ کے سلسلہ میں ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے اور جس کا نام ووٹر لسٹ میں غلط ہے اس کا نام صحیح کرانے کا کام شروع ہوچکا ہے، اس لئے وقت کو غنیمت سمجھتے ہوئے حکومت کی طرف سے جاری اس مہم میں اپنی اپنی حصہ داری کو یقینی بنایا جائے، اور عوام الناس کے سیاسی شعور بیدار کرتے ہوئے اس جانب توجہ دلانا آج کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔
جمعیۃ علماء مہراج گنج کے سرپرست اعلیٰ ودارالعلوم فیض محمدی کے بانی مولانا قاری محمد طیب صاحب قاسمی کی نے مہم کو صدفیصد کامیاب بنانے کے لئے، دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ کے مندرجہ ذیل اساتذہ کی بوتھوں پر ڈیوٹی لگائی گئی ہے، عوام سے درخواست ہے ان احباب سے مکمل طور پر مدد لیکر اپنے بچوں کا نام جن کی عمر اٹھارہ سال ہوگئی ہے ، ووٹر لسٹ میں شامل کرائیں۔
تمام باشندگان ضلع مہراج گنج سے جمعیۃ کے جنرل سکریٹری مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے اپیل کی ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق تمام اسمبلی کی پولنگ بوتھوں پر کل مؤرخہ ١٤/ نومبر٢٠٢١ء بروز اتوار صبح دس بجے سے شا م چھ بجے تک ووٹر لسٹ شائع کی جائے گی، جسے دیکھ کر آپ یہ یقین کرسکتے ہیںکہ آپ کا نام رائے دہندگان فہرست (ووٹر لسٹ ) میں ہے ، یا نہیں، اگر ہے تو اس میں کوئی غلطی تو نہیں ہے، اگر غلطی ہے تو سدھار ( نام وپتہ کی درستگی ، اور وفات پانے والے شخص کا نام لسٹ سے خارج کرانا) جیسے کاموں کے لئے فارم بھر سکتے ہیں، اسی طرح نئے ووٹر کارڈ کے لئے بھی فارم بھر ے جائیں گے، جس کے لئے درج ذیل دستاویز کی ضرورت پڑے گی، رنگین پاسپورٹ سائز فوٹو، راشن کارڈ ، آدھارکارڈ، یا پیدائش کی سرٹیفکٹ اور گھر کے کسی ایک فرد کے ووٹر کارڈ کی فوٹو کاپی۔ واضح رہے کہ مولانا محی الدین قاسمی ندوی (بنواٹاری)مولانا محمد صابرنعمانی( دھریچی)ماسٹر محمد احمد ( بگہا)مولانا وجہ القمر قاسمی( کمہریا بزرگ ) ماسٹر جاوید احمد( موہن پور) مولانا شکراللہ قاسمی( گبڑوا) ماسٹر جمیل احمد ، ( مردہیا)مفتی احسان الحق قاسمی( بہورپور)مولانا محمد سعید قاسمی ( چرکا)کے بوتھوں پر عوام الناس کی مدد کے لئے ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔
0 Comments