Latest News

کانگریس نے دیہی علاقہ میں نکالی ’پرتگیہ یاترا‘،بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرکے کانگریس کو موقع دینے کی اپیل۔

کانگریس نے دیہی علاقہ میں نکالی ’پرتگیہ یاترا‘،بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرکے کانگریس کو موقع دینے کی اپیل۔
دیوبند:(سمیر چودھری) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی کے ذریعہ اترپردیش میں نکالی جارہی ’پرتگیہ تاترا‘ کے تحت آج یہاں دیوبند اسمبلی حلقہ کے درجنوںمواضعات میںکانگریس کارکنان نے ضلع جنرل سکریٹر ی راحت خلیل کی قیادت میں ’پرتگیہ یاترا‘ نکال کر لوگوںکو بیدار کرتے ہوئے اس مرتبہ کانگریس کو موقع دینے کی اپیل کی اور کہاکہ آپ سبھی پارٹیوں کی حکومت دیکھ چکے ہیں ،جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ کانگریس ہی واحد ایسی پارٹی ہے جس کی حکومت بننے پر تمام وعدوں کو ترجیحی طورپر پورا کیاجاتاہے، اسلئے اس مرتبہ اترپردیش میں کانگریس کو حکومت سازی کا موقع دیں اور پارٹی کی جنرل سکریٹری محترمہ پرینکا گاندھی کے ذریعہ کئے گئے تمام وعدوں کو 24 گھنٹے اندر پوراکیا جائیگا۔

دیوبند سے شروع ہوئی یہ’ پرتگیہ پد یاترا‘علاقہ کے موضع لبکری،جھبیرن،بہاد پور،لکھنوتی،اسسر پور،گڑھی،ٹھوکر پور سمیت دیگر مواضعات میں پہنچی جہاں لوگوںنے اس کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کانگریس کے ضلع جنرل سکریٹری اور بہٹ اسمبلی حلقہ کے انچارج راحت خلیل نے مہنگائی اور بے روزگاری کو لیکر بی جے پی حکومت پر جم کر نشانہ سادھا اور کہاکہ اس وقت مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھدی لیکن اس حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے بلکہ یہ کارپوریٹ گھرانوںکو فائدہ پہنچانے میں لگی ہوئی ہے،انہوں نے کہاکہ زرعی قوانین کی واپسی کسانوں کی بڑی جیت ہے جس نے حکومت کا غرور توڑنے کاکام کیاہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھی یوپی کے عوام بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کاکام کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس اور ہمارے لیڈران پہلے دن سے کسانوںکے حق کی لڑائی لڑرہے ہیں،کسانوں کے جملہ حقوق کی بازیابی تک کسانوں کی لڑائی جاری رہے گی۔ راحت خلیل نے اترپردیش کی یوگی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہاکہ یہ حکومت نفرت پھیلانے کام کررہی اور ملک کی قدیم روایتوں او رتہذیب و تمدن کو مذہب کے نام پرپارہ پارہ کرکے عوام میں ہندو مسلم کے نام تفریق پیدا کررہی ہے،جس کو اب لوگ پوری طرح سمجھ چکے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے کانگریس کا تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کانگریس کے دور میں ملک میںہوئے ترقیاتی کاموں اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ذریعہ اترپردیش کے عوام سے کئے جارہے وعدہ پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ سماجوادی پارٹی، بی ایس پی اور بی جے پی کو حکومت کو دیکھ چکے ہیں جنہوںنے عوام کو دھوکہ دینے کا علاوہ کچھ نہیںدیا ہے،جبکہ کانگریس نے ہمیشہ ترجیحی طورپر اپنے انتخابی وعدے پورے کئے ہیں ۔ راحت خلیل نے لوگوںسے وعدہ کیا ہے کہ اترپردیش میں کانگریس کی حکومت بننے پر 24 گھنٹے میں ’پرتگیہ ‘ میں شامل تمام وعدہ کو پورا کیا جائے گا۔ 
اس موقع پر پارٹی کے شہر صدر تنظیم صدیقی نے بھی مودی اور یوگی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور پیٹرول و ڈیزل سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور ملک میں بڑھ رہی بے روزگاری پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ یہ جملہ باز اور جھوٹے وعدے کرنے والی حکومت ہے، انہوں نے کہاکہ کانگریس نے ہمیشہ تمام طبقات کو ساتھ لیکر چلنے کام کیا ہے اور غریب مزدور ،کسان اور مستحقین کو ان کے حقوق دیئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ زرعی قوانین کی واپسی کے لئے کسانوں کے ساتھ کانگریس نے بھی لڑائی لڑی ہے،جس کے سبب آج حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبو رہوئی ہے۔ اس موقع پر وریام خاں،لئیق انصاری،چودھری شمشاد جنگ، شہزاد عثمانی سمیت درجنوں کارکنان موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر