Latest News

کشمیری نژاد کینیڈین ڈاکٹر احمدبلال کو او آئی سی ٹوڈے میگزین نے بنایا اپنے سرورق کی زینت

کشمیری نژاد کینیڈین ڈاکٹر احمدبلال کو او آئی سی ٹوڈے میگزین نے بنایا اپنے سرورق کی زینت, افریقہ میں مقیم مولانا احترام الٰہی نے پیش کی مبارکباد۔

دیوبند:(رضوان سلمانی)
ہندوستانی نوجوان کشمیر سے لیکر کنیا کماری تک خاص طور پر باصلاحیت اور ہنر مند نوجوان نسل پوری دنیا میں اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہر کرکے اپنے ملک اور عوام کا سر فخر سے بلند کر رہی ہے۔وادی کشمیر کے ایک ایسے ہی باکمال اور صلاحیتوں سے مالا مال نوجوان ڈاکٹر احمد بلال ایک بہترین معالج کے طور پر کنیڈا کی شہریت حاصل کرکے بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ان کی اس کامیابی پر ممتاز ادبی،علمی، دینی اور سماجی شخصیات نے اس شاندار اور عظیم الشان کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ساوتھ افریقہ میں مقیم دارالعلوم دیوبند کےک فرزند مولانا احترام الٰہی قاسمی نے ڈاکٹر احمد بلال کو مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر احمد بلال چہرہ شناسی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے اور چہرہ شناسی کے ذریعہ ان لاعلاج مریضوں کا موثر علاج کرتے ہیں جو علاج کے بعد شفایاب ہونے سے مایوس ہوچکے ہیں۔ مولانا احترام الٰہی نے بتایا ڈاکٹر احمد بلال کو ان کی بے پناہ خداداد صلاحیتوں اور لاعلاج مریضوں کا کامیاب علاج کرنے کی مہارت اور بہترین تشخیص کے پیش نظر اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن کے ماہانہ جریدے او-آئی-سی-ٹوڈے کے سرورق پر ان کی تصویر اور انٹرویو کے نمایاں جگہ دیکر ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کشمیر کی زرخیز مٹی نے جہاں عالمی شہرت یافتہ شخصیات علامہ انور شاہ کشمیری،شاعر مشرق ڈاکٹر اقبال،ڈاکٹر گرووراو،ڈاکٹر علی محمد جان جیسی شخصیات کو ماضی میں جنم دیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کشمیر کے صوفی خاندان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر احمد بلال علاج ومعالجہ کی غرض سے 60سے زائد ملکوں کا سفر کرچکے ہیں ان کے کارناموں سے ملک وقوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے ان کی اس کامیابی پر متعدد علمی،ادبی وسماجی شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے۔

Posted By:Sameer Chaudhary
DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر