Latest News

ڈاکٹر احمد بلال کشمیری کو او آئی سی ٹوڈے کے کورپیج پر جگہ ملنا پورے ملک کا اعزاز۔ مفتی محمد عدنان قاسمی اور مفتی عبد القادر قاسمی نے پیش کی مبارکباد۔

ڈاکٹر احمد بلال کشمیری کو او آئی سی ٹوڈے کے کورپیج پر جگہ ملنا پورے ملک کا اعزاز۔ مفتی محمد عدنان قاسمی اور مفتی عبد القادر قاسمی نے پیش کی مبارکباد۔
مظفر نگر،منصورپور:(پریس ریلیز) خطہ کشمیر جس کو قدرت نے حسن و جمال کیساتھ ساتھ بے پناہ علمی فنی اور طبی صلاحیتوں سے نوازا ہے یہی وجہ ہے کہ کشمیر کے بے شمار صلاحیت مند لوگ ملک و بیرون ملک میں الگ الگ علوم و فنون کے میدان میں گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اپنی دھرتی کا نام روشن کررہے ہیں ایسے خوش نصیب اور لائق ترین افراد میں وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے اور عالمگیر شہرت کے حامل ڈاکٹر احمد بلال بھی ہیں جو اصلا کشمیری ہیں اور کینیڈا کی شہریت رکھتے ہیں اور پوری دنیا میں علاج معالجہ کے سلسلے میں اسفار کرتے رہتے ہیں، موصوف کا طبی کمال یہ ہے کہ مریض کے چہرے کی شناخت سے علاج کرتے ہیں اور موثر علاج کرتے ہیں بہت سے لا علاج مریضوں کو قدرت نے شفا بخشی ہے، موصوف کی عالمگیر شہرت اور بے پناہ خداداد صلاحیتوں کے پیش نظر اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریش نے اپنے ماہانہ جریدے او آئی سی ٹوڈے کے سرورق پر نمایاں جگہ دینے کے ساتھ ساتھ موصوف کا انٹرویو اور حالات زندگی اور بہترین طبی خدمات سے بھی اپنے قارئین کو تفصیلا آگاہ کیا ہے۔


یہ پورے خطہ جموں کشمیر کیلئے اور پورے ملک کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ جب ایک کشمیری ڈاکٹر کو عالمی سطح پر اسقدر پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور اتنے بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے، دنیا بھر سے ڈاکٹر موصوف کو تہنیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ اس سلسلہ میں علاقے کے مشہور عالم دین اور جامعہ سیدنا عمر فاروق کے مہتمم مفتی محمد عدنان قاسمی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر موصوف نے طبی دنیا میں بڑی خدمت انجام دی ہیں اور ڈاکٹر موصوف خدمت خلق میں پیش پیش رہے ہیں اور بہت سے لا علاج مریضوں کو رب کائنات نے انکے ہاتھوں سے شفاء دی ہے انکو آئی او آئی سی کی جانب سے اعزاز سے نوازنا قابل مبارکباد ہے۔ جمعیۃ علماء تحصیل کھتولی کے جنرل سیکرٹری مفتی عبد القادر قاسمی نے ڈاکٹر صاحب مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کو انکو اعزاز سے نوازنا یقینا انکے طبی فن کے کمال کا نتیجہ ہے جس پر ہم تمام احباب خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر