Latest News

کہرے کے سبب تین ماہ تک منسوخ رہے گیں یہ آٹھ ٹرینیں۔

کہرے کے سبب تین ماہ تک منسوخ رہے گیں یہ آٹھ ٹرینیں۔
دیوبندرضوان سلمانی)
ٹرین سے سفرکرنے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر نہیں ہے ، محکمہ ریلوے نے کہرے کے سبب یکم دسمبر سے 28فروری 2022تک ٹرینوں کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ سہارنپور سے ہوکر گزرنے والی جن شتابدی، سپر ایکسپریس سمیت آدھا درجن سے زائد ٹرینیں منسوخ رہیں گی جن سے مسافروںکی پریشانی میں تو اضافہ ہوگا ہی ساتھ ہی ریلوے کی آمدنی پر بھی اثر پڑے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال کہرا زیادہ پڑنے کے امکانات ہیں ، اس کے بعد محکمہ ریلوے کے سبھی زون سے ٹرینوں کو منسوخ کرنے کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ سہارنپور اوردیوبند سے ہوکر گزرنے اور چلنے والی 8ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں ، کہرے میں ٹرینوں کی رفتار کم ہونے کے سبب ٹرینوں کی آمد ورفت متا ¿ثر ہوتی ہے ، یہ ٹرینیں 10-10گھنٹے تک دیری سے چلتی ہیں ، کہرے میں ٹرینیں دیری سے نہیں چلیں اس کے لئے ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی منسوخ ٹرینوں کے ریزرویشن ٹکٹ پر بھی اثر پڑنے لگا ہے۔

جو ٹرینیں منسوخ رہیں گی ان میں گاڑی نمبر 12053-54امرت سر ، ہریدوار، جن شتابدی ایکسپریس یکم دسمبر سے 28فروری 2022تک 14615-16امرت سر ، لال کنواں ایکسپریس 4 دسمبر سے 26فروری تک 14681-82نئی دہلی جالندھر سپر فاسٹ ایکسپریس یکم دسمبر سے 28فروری تک 14523-24انبالہ برونی ایکسپریس 4 دسمبر سے 26فروری تک منسوخ رہیں گی ۔ انبالہ ڈویژن کے سینئر ڈی سی ایم ہری موہن نے بتایا کہ کہرے کے سبب ٹرینوں کے منسوخ کرنے کی فہرست جاری کردی گئی ہے ، سہارنپور اور دیوبند سے ہوکر گزرنے والی 8ٹرینیں اس میں شامل ہیں۔ یکم دسمبر سے 28فروری 2022تک منسوخ رہیں گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر