Latest News

متنازعہ بیانات کے لئے مشہوراداکارہ کنگناراناوت کے خلاف مقدمہ درج، جانئے کیا ہے معاملہ

 متنازعہ بیانات کے لئے مشہوراداکارہ کنگناراناوت کے خلاف مقدمہ درج، جانئے کیا ہے معاملہ۔
ممبئی: متنازعہ بیانوں کے لئے مشہور اداکارہ کنگنا رانوت کے خلاف ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن میں سکھ برادری کے خلاف سوشل میڈیا پر کی گئی ایک پوسٹ میں توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ آج یہاں دمدمی ٹکسال کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ سپریم کونسل نیو ممبئی گردوارہ کے چیئرمین بھائی جسپال سنگھ سدھو کی قیادت میں شری گرو سنگھ سبھا گردوارہ کمیٹی کے رکن اور ممبئی کے رہنے والے امرجیت سنگھ سندھو کی جانب سے درج ایف آئی آر نمبر دفعہ 295اے کے تحت مذہبی جذبات بھڑکانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سکھ برادری کے لوگوں نے کنگنا کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

بھائی سدھو سمیت سکھ بھائی چارے کے رہنماؤں نے سماج میں نفرت پھیلانے کے لیے کنگنا کو ممبئی سے تڑی پار کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کنگنا نے نہ صرف سکھوں کے خلاف بلکہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے خلاف بھی نازیبا زبان استعمال کی ہے۔ کل اکالی دل کے لیڈر اور دہلی گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ منجندر سنگھ سرسا کی قیادت میں ایک وفد نے رانوت کے خلاف شکایت درج کرائی تھی اور کنگنا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر